رمضان المبارک؛ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا بڑا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز

ریاض(آئی پی ایس )رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملت اسلامیہ کو مبارک دیتے ہوئے اہم اعلانات کردیئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ یہ مہینہ درگزر اور صبر کا درس دیتا ہے۔فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت پر رمضان کی خوشی میں قیدیوں کی سزاوں میں کمی کی گئی۔علاوہ ازیں معمولی جرائم میں قید اسیروں کی سزاوں کو ختم کرکے انھیں رہا بھی کردیا گیا تاکہ وہ یہ بابرکت مہینہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منا سکیں۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے اس بابرکت مہینے میں اللہ کے مہمان بننے والے معتمرین کو ہر طرح کا آرام مہیا کرنے اور شایان شان استقبال کی ہدایت بھی کی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روزہ داروں کی سہولت کے لیے شہری اداروں کو ہمہ وقت چوکنے رہنے اور خاص انتظامات کرنے کا حکم بھی دیا۔سعودی فرمانروا کے حکم پر ٹریفک کو رواں رکھنے اور دونوں مقدس مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز

پڑھیں:

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان‘ سعودیہ میں اجلاس آج ہوں گے

اسلام آباد+ ریاض (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا۔ کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و علماء کے علاوہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبر پی کے میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ ادھر سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔ سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ 28 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت جمع کرائیں۔ ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب میں آج 28 فروری کو رمضان نظر آسکتا ہے اور یکم رمضان مارچ کی پہلی تاریخ کو ہوگا۔ اگر ایسا ہو جاتا ہے تو 30 سال بعد ایسا موقع آئے گا جب اسلامی اور عیسوی مہینوں کا آغاز ایک ہی تاریخ کو ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب: رمضان المبارک کے موقع پر سزاؤں میں کمی، کئی قیدی رہا
  • سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا
  • سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
  • سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاندنظرآگیا
  • آسٹریلیا، انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا
  • سعودی عرب میں عوام سے آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل
  • سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھنے کی اپیل
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان‘ سعودیہ میں اجلاس آج ہوں گے
  • سعودی حکومت کی ہدایت عمرہ زائرین کیلئے پولیو، ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی