راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھنا چاہئیں۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران و جوانوں سے خطاب کے دوران انہوں نے ان کی غیر متزلزل لگن، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ سخت تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں بہتری میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھنا چاہئیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انوویسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کامبیٹ سیمئولیٹر ایرینا کا بھی افتتاح کیا، ان اقدامات کا مقصد طبی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور جنگی تیاری کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔

سی آئی ایم ایس کے دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بہاولپور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا، جس کے دوران انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری کیلئے پاک فوج کے اقدامات کو اجاگر کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ لگن کے ساتھ تعلیمی عمل مکمل کریں اور قومی ترقی میں بامعنی کردار ادا کے لئے تعلیمی مہارتیں حاصل کریں۔

انہوں نے پاکستان کے مستقبل کی تشکیل میں نوجوانوں کے اہم کردار کی تعریف کی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری کے لئے فوج کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر بہاولپور نے استقبال کیا۔
مزیدپڑھیں:رمضان ریلیف پیکج کا اجرا ، کیش 5000 روپے کیسے حاصل کیے جائیں؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: آرمی چیف جنرل

پڑھیں:

صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کیلئے مخلص نہیں، ہماری تیاریاں مکمل ہونے پر قوانین بدل دیتی ہیں: الیکشن کمشن

اسلام آباد (وقائع نگار) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں فل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت سے پہلے چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 140(A)(2) 219(d)اور الیکشنز ایکٹ کی دفعہ 219 کے تحت الیکشن کمشن وفاق اور صوبوں میں لوکل گورنمنٹس انتخابات کروانے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کوئی بھی صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے تیار نہیں ہوتی۔ جب بھی الیکشن کمشن اپنی تیاریاں مکمل کر لیتا ہے تو متعلقہ صوبائی حکومتیں قوانین میں ترامیم کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے الیکشن کمشن کو تمام الیکشن کا عمل دوبارہ  شروع کرنا پڑتا ہے۔ سماعت کے دوران  چیف سیکرٹری پنجاب  نے الیکشن کمشن  کو بتایا کہ موجودہ  صوبائی گورنمنٹ نے حکومت سنبھالتے ہی لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر  کام شروع کر دیا تھا۔ کیونکہ تمام سٹیک ہولڈرز کا فیڈ بیک ضروری ہوتا ہے۔ لہذا اب  لوکل گورنمنٹ  ایکٹ کا حتمی مسودہ پنجاب اسمبلی میں ضروری قانون سازی  کے لئے بھجوا دیا گیا ہے جونہی قانون سازی  کا عمل مکمل ہوتا ہے تو قانون کے تحت رولز بھی  بنا دیئے جائیں گے۔ الیکشن کمشن نے واضح  کیا کہ صوبائی حکومت پنجاب، قانون سازی  کا عمل فوری  مکمل کرے تاکہ الیکشن کمشن قانون کے تحت فوری حلقہ بندی کا عمل شروع کرے  اور صوبے میں فوری انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ترقی کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، آرمی چیف
  • جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جوانوں کو اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہییں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
  • جدید منصوبے آئی ٹی اور جنگی تیاریوں کے فروغ کیلئے متعارف کروائے گئے ہیں، آرمی چیف
  • ماڈرن وارفیئرکے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ ضروری ہے،آرمی چیف
  • ماڈرن وار فیئر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ ضروری ہے، آرمی چیف
  • نیلم منیر کی کاسمیٹک سرجری، حقیقت کیا ہے؟
  • ندیم خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے مستعفی، عاقب جاوید کو بھی فارغ کرنے کی تیاریاں
  • سپہ سالار اور وزیر اعظم
  • صوبائی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کیلئے مخلص نہیں، ہماری تیاریاں مکمل ہونے پر قوانین بدل دیتی ہیں: الیکشن کمشن