Jang News:
2025-03-01@17:11:17 GMT

کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر 8 رمضان سہولت بازار قائم

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر 8 رمضان سہولت بازار قائم

کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر راولپنڈی میں 8 رمضان سہولت بازار قائم کردیے گئے ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سہولت بازار مختلف تحصیلوں میں قائم کیے گئے ہیں، سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ ہول سیل ریٹ پر دستیاب ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں علامہ اقبال پارک اور حیدری چوک کے پاس رمضان بازار قائم ہے جبکہ کینٹ میں جوہڑ ماڈل بازار اور چک بیلی خان میں بھی سہولت بازار قائم ہے۔ 

اسی طرح گوجر خان، ٹیکسلا اور مین جی ٹی روڈ پر بھی سہولت بازار قائم کیا گیا ہے جبکہ تحصیل کہوٹہ اور کلر سیداں میں بھی رمضان سہولت بازار قائم کیے گئے ہیں۔

کمشنر راولپنڈی کے مطابق سہولت بازاروں میں شہریوں کےلیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ رمضان سہولت بازار میں چینی کے خصوصی سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ رمضان سہولت بازاروں میں سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رمضان سہولت بازار سہولت بازار قائم گئے ہیں

پڑھیں:

کتاب ہدایت

شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
قوم ثمود نے ڈرانے والوں کو جھٹلایا۔ o اور کہنے لگے کیا ہمیں میں سے ایک شخص کی ہم فرمانبرداری کرنے لگیں؟ تب تو ہم یقیناً غلطی اور دیوانگی میں پڑے ہوئے ہوں گے o 

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک میں رمضان بازار لگانے کی بجائے سہولت سٹالز لگانے کا فیصلہ
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں رمضان میں بلا تعطل گیس فراہمی کا فیصلہ
  • لندن میں مسلسل تیسری بار ’رمضان کی روشنیاں‘ جگمگانے لگیں، دنیا کے لیے مثال قائم
  • کتاب ہدایت
  • ناجائز منافع خوروں کے خلاف محض دعوے
  • نادرا کی نئی سہولت، لاہور کے  مختلف ڈاک خانوں میں نادرا کاؤنٹرز قائم
  • رمضان المبارک: اسلام آباد کے 17 مقامات پر فیئر پرائس شاپس قائم کرنے کا فیصلہ
  • رمضان کے دوران اسلام آباد کے شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
  • کے پی میں رمضان اور عید پیکج کے تحت مستحق خاندان کو کتنی رقم ملے گی؟