چین کے ساتھ تعاون سے اینٹیگوا اور باربوڈا اپنی سائنسی صلاحیتوں کو بڑھانے کے قابل ہو گا، وزیراعظم اینٹیگوا اور باربوڈا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
بیجنگ : اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم گاسٹین براؤنی نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔
ہفتہ کے روز براؤنی نے کہا کہ تقریباً 30 سال قبل اینٹیگوا اور باربوڈا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے وہ چین کا دورہ کرنے والے چوتھے وزیراعظم ہیں ۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین نے جس جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط کیے ہیں وہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے، جس میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور مشترکہ ترقیاتی ترجیحات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی شراکت داری اور تعاون کے ذریعے ،چین میں ہم خیال اداروں اور تحقیقی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ، اینٹیگوا اور باربوڈا اپنی سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے قابل ہو گا ۔ براؤنی نے مزید کہا کہ ایک چھوٹے ملک کی حیثیت سے، انہوں نے ہمیشہ اینٹیگوا اور باربوڈا کے لئے چین کے احترام کو سراہا ہے، اور چین نے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ہمیشہ ایسا ہی برتاو کیا ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نئے وفاقی وزرا ، وزراء مملکت اور مشیروں کا انتخاب قابلیت او ر صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے وفاقی وزرا ،وزراء مملکت اور مشیروں کا انتخاب قابلیت او ر صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہیں، کابینہ ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر خود جائزہ لو ں گا ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناشتے پر وفاقی وزرا ، وزراء مملکت اور مشیروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے نئے ارکان کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب کا انتخاب آپ کی قابلیت اور صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم سب اللہ تعالیٰ اور عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں، ایک سال کے عرصے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی، زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، ترسیلات زر میں اضافہ اور دیگر معاشی اعشاریے آئندہ سالوں میں مزید بہتر بنانے کے لئے انتھک محنت جاری رکھیں گے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ تمام وفاقی وزراء اور کابینہ کے دیگر ارکان کی کارکردگی کا باقاعدہ اور متواتر جائزہ میں خود لوں گا، عوامی نمائندوں کے طور پر آپ سب کی خدمات لائق تحسین ہیں۔وفاقی کابینہ کے ارکان نے ملکی ترقی اور اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے فعال کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور حالیہ معاشی ترقی پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ۔ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور سیاسی امور پر گفتگوبھی ہوئی۔\932