عمران کی بشریٰ سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔توہین عدالت کیس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پیش ہوکر وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سےملاقات نہ کروانے پرتوہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدالتی احکامات کے باوجود اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
پنجاب میں پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن منصوبہ کیلئے انرولمنٹ مہم کا آغاز، مہم 3 اپریل تک جاری رہے گی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملاقات نہ کروانے پر سے ملاقات نہ کی بشری
پڑھیں:
عافیہ صدیقی کیس، سوچ نہیں سکتے حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت رد کر دے: اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد( وقائع نگار ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کو دستاویزی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالتی معاون زینب جنجوعہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو جمعرات تک وکیل کلائیو اسمتھ کے ڈکلیرشن کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دئیے کہ میں یہ سوچ نہیں سکتا وفاقی حکومت اٹارنی جنرل آفس کی معاونت کو رد کر دے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب آپ نے جو معاونت حکومت کو فراہم کرنی ہے اس کی کاپی عدالت میں بھی جمع کروانی ہے۔عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کر دی۔