ماڈرن وار فیئر کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ ضروری ہے، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ماڈرن وارفیئرکے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ ضروری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران و جوانوں سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے افسران و جوانوں کی استقلال و عزم کی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سخت ٹریننگ پروفیشنل ترقی کی بنیاد ہوتی ہے۔ ماڈرن وارفیئرکے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ ضروری ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائینسز کا بھی افتتاح کیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا رمی چیف جنرل عاصم منیر نے
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر راولپنڈی چیمبر آف کامرس کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) نے لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر کو خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے اقدامات کے لیے اپنا باضابطہ برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان پیر کو چیمبر ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب ’ شی لیڈز - اے ٹریبیوٹ ٹو ویمن’ کے دوران کیا گیا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس تقریب میں پاکستان بھر کی خواتین کی لچک، طاقت اور نمایاں خدمات کو سراہا گیا، جس میں پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون تھری اسٹار جنرل لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر خان مہمان خصوصی تھیں۔آر سی سی آئی کے صدر عثمان شوکت نے اپنے استقبالیہ خطاب میں ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو حوصلے، لگن اور رکاوٹوں کو توڑنے کا مظہر قرار دیا۔رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر نے پاکستان میں خواتین کے لیے ممکنات کی نئی تعریف کی ہے اور وہ امید اور آرزو کی علامت ہیں۔ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں، لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) نگار جوہر آرمی میڈیکل کور (اے ایم سی) کی کرنل کمانڈنٹ مقرر ہونے والی پہلی خاتون جنرل بنیں۔
اس سے قبل 2020 میں وہ پاکستان کی پہلی خاتون آرمی افسر بنیں. جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔