گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔

کرچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ڈمپرزحادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کوایک ایک پلاٹ دوںگا۔


گورنر سندھ نے کہا کہ روزانہ پلاٹ کی قرعہ اندازی ہوگی، بلڈرز اسی دن اہل خانہ کوفائل حوالے کرے گا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ گورنرہاوس میں ماہ صیام کے پروگرامات کواتحاد رمضان کا نام دیا گیا ہے، اتحاد رمضان آپس میں یگانگت، یکجہتی کا پیغام ہے۔

گورنرسندھ نے کہا کہ نئی نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہے، والدین اپنے بچوں پرکڑی نظررکھیں، 32 سے زائد منشیات کی اشکال میں اشیا موجود ہیں، اسکولوں کے استاتذہ کا میڈیکل ٹیسٹ ہونا چاہیے، گورنر ہاؤس میں مشنیات کے خلاف سیل بنانے جا رہا ہوں، اب کوئی کسی کو بلیک میل نہیں کرے گا، عوام کوآگاہی دے سکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی۔مجھے جان سے مارنے کی ای میل موصول ہوئی،  مجھے عمران فاروق طرز پرقتل کرنے دھکیاں ملی، قتل کی دھکیوں کے باوجود لندن کا دورہ مکمل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیرداخلہ کو پرائیویٹ گارڈ سے متعلق خط لکھوں گا، پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ رکھنے کی پالیسی وضع ہونی چاہیے، اس شہر کے ساتھ مذاق بند کردیں، مصطفی عامرکیس کو ٹھیک ٹھیک حل کیاجائے، مصطفی عامر کیس میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہچنا چاہیے۔

کامران ٹیسوری  نے کہا کہ گھروں کے باہر پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کی فوج درموج کھڑی رہتی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ معروف بزنس مین علی شیخانی گورنرہاوس کی افطاری میں زر تعاون دے رہے ہیں، علی شیخانی اکثر گورنرہاوس کی سرگرمیوں میں اپنا حصہ ملاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ نے کہا کہ اہل خانہ کو گورنر سندھ

پڑھیں:

نہروں کے معاملے پر پنجاب و سندھ کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے: ملک محمد احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان — فائل فوٹو 

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے ممبرز کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ محکمۂ صحت کے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بہتر نظام بنایا جائے۔

اُنہوں نے کہا کہ مذاکرات کا اختیار حکومت کے پاس ہے، وہی مذاکرات کرے گی، ہم نے تو صرف مؤقف سننے کے لیے ایم پیز کو بھیجا تھا اور ان کا مؤقف ہم امانت کے طور پر حکومت تک پہنچائیں گے۔

ملک محمد احمد خان نے یہ بھی کہا کہ ایک پارٹی روک رہی ہے کہ زرِمبادلہ نہ آئے لیکن زرِمبادلہ تاریخی بنیاد پر بڑھا۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کا ویزا، پاکستانی شہریوں کے لئے بڑا اعلان
  • نہروں کے معاملے پر پنجاب و سندھ کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے: ملک محمد احمد خان
  • کراچی والوں کے لئے بجلی مزید سستی ہونے کا امکان، کے الیکٹرک کی نیپرا کو درخواست
  • سوڈان خانہ جنگی: گوتیرش کا فریقین کو اسلحہ کی فراہمی روکنے کا مطالبہ
  • کراچی: چیئرمین کی عدم تعیناتی، انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ
  • اڑان پاکستان کے تحت قومی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے: گورنر سندھ
  • ترسیلات بھجنے والوں آئی پی پروٹوکوں ملنا چاہیے ِ ایاز صادق
  • غزہ: الاہلی ہسپتال پر اسرائیلی حملے سے شہر کا نظام طب بری طرح متاثر
  • پرائیویٹ اسکیم کے تحت 67 ہزار عازمین کے حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ
  • توشہ خانہ 2 کیس، اڈیالہ جیل میں آج ہونے والی سماعت منسوخ کر دی گئی