سیاسی شاطر کو شطرنج کی بساط پر مات، مراد علی شاہ کے مقابلے میں مہک مقبول فاتح
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
قومی جونیئر شطرنج چیمپیئن مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو شطرنج میں ہرا دیا۔
انڈر 18 قومی جونیئر شطرنج چیمپیئن مہک مقبول کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مقابلے کی دعوت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں سیاست و شطرنج کے کھلاڑی ایک بساط پر، وزیراعلیٰ سندھ اور چیس چیمپیئن کل مدمقابل
مہک مقبول گلوکار شہزاد رائے کے ’زندگی ٹرسٹ‘ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول میں تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ اور اس سے قبل انہوں نے انڈر 18 ٹائٹل جیت کر قومی جونیئر چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کررکھا ہے۔
اس حوالے سے شہزاد رائے نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کو سراہتے ہوئے کہاکہ مراد علی شاہ نے مہک مقبول کو مقابلے کی دعوت دے کر اچھا پیغام دیا۔
شہزاد رائے نے کہاکہ گوکہ مراد علی شاہ شطرنج کے ماہر کھلاڑی ہیں تاہم مہک نے انہیں بھی شکست دے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبہ نے کھیل کے دوران پراعتمادی دکھائی، تاہم وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بھی بہت اچھا کھیلا۔
شہزاد رائے نے تجویز دی کہ بچوں کو اسکرین سے دور لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں شطرنج کی طرف لایا جائے۔ وزیراعلیٰ کے لیے خوشی کی بات یہ ہے کہ انہی کے اسکول کی بچی نے انہیں ہرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں ایلون مسک نے شطرنج کے کھیل کو ’ہلکا‘ لے لیا، گرینڈ ماسٹرز کا شدید ردعمل
دوسری ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مہک مقبول نے مراد علی شاہ کو 15 مووز سے چیک میٹ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انڈر 18 ترجمان وزیراعلیٰ رائے شہزاد شطرنج قومی جونیئر چیمپیئن وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترجمان وزیراعلی قومی جونیئر چیمپیئن وی نیوز مراد علی شاہ
پڑھیں:
گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ گلیکسی اے 56 کی ٹرینڈنگ اسمارٹ فون کی فہرست میں ٹاپ پوزیشن تو بدستور برقرار ہے لیکن اس ہفتے کی ٹاپ 10 ڈیوائسز میں اوپو اسمارٹ فون نے جگہ بنائی ہے۔
گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:
فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر سام سنگ گلیکسی اے 56 جبکہ دوسرے نمبر پر سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا موجود ہے۔
شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو تیسرے، موٹورولا ایج 60 فیوژن چوتھے، ایپل آئی فون 16 پرو میکس پانچویں اور سام سنگ گلیکسی اے 36 چھٹے نمبرپر ہیں۔
اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا ساتویں (نئی انٹری)، شیاؤمی پوکو ایف 7 پرو آٹھویں، شیاؤمی پوکو ایف 7 الٹرا نویں اور 10 ویں نمبر پر انفنکس نوٹ 50 پرو + براجمان ہیں۔