محکمہ داخلہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔ واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجان لوگوں سے معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ شہری انجانے نمبرز سے آنیوالی کالز اور میسجز پر کوئی رقم یا کوڈ نہ بھجوائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے معصوم شہریوں کو دھوکہ باز عناصر سے خبردار کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے ہونیوالے فراڈ سے بچاؤ کیلئے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ذمہ داری سے استعمال کریں۔ واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجان لوگوں سے معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔ شہری انجانے نمبرز سے آنیوالی کالز اور میسجز پر کوئی رقم یا کوڈ نہ بھجوائیں۔

محکمہ داخلہ نے مزید کہا ہے کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی خریداری کیلئے کوڈ اور اکاؤنٹ نمبر کسی سے شئیر نہ کریں۔ کسی عزیز کے اغواء کی جھوٹی کال پر بھی کوئی رقم نہ بھیجیں۔ خواتین کی جانب سے دوستی کی کالز سے محتاط رہیں، آپ ہنی ٹریپ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ کسی انجان شخص کو اپنی دفتری، ذاتی یا خاندانی معلومات ہرگز نہ دیں۔ شہری انٹرنیٹ پر کوئی بھی مشکوک یا انجان لنک کھولنے سے گریز کریں۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فراڈ کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی نمبر 15 پر کریں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محکمہ داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز

پڑھیں:

ڈیجیٹل عہد میں سوشل میڈیا کا استعمال بقدر ضرورت ہی کرنا چاہیئے، اردو اکادمی دہلی

پروفیسر خالد اشرف نے کہا کہ مشینیں انسان ایجاد کرتا ہے نہ کہ مشینوں نے انسان ایجاد کئے ہیں، یہ معاملہ واقعی تشویشناک اور قابل تاسف ہے کہ انسان اس کے چنگل میں پھنس جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل میڈیا آج کے انسان کی ناگزیر ضرورت ہے، اس کے بغیر نہ ہم اپنے اردگرد سے باخبر رہ سکتے ہیں اور نہ ہی دنیا جہان کی ہمیں کوئی خبر ہوسکتی ہے۔ بعض حالات میں تو سوشل میڈیا انسان کی ایسی ضرورت بن گیا ہے کہ اسے استعمال کئے بغیر انسان مکمل بے بس اور بے آسرا ہوجاتا ہے، لہٰذا وقت کی ضرورت کے مطابق ہمیں اس سے آگاہ ہونا اور اس کے ٹولس سیکھنا نہایت لازمی ہے۔ مذکورہ خیالات کا اظہار اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام "ڈیجیٹل میڈیا اور اردو زبان و ادب: عصری تناظر اور امکانات" کے عنوان سے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر خالد اشرف نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ یہ درست ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل میڈیا آج کے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، مگر اسے اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دینا چاہیئے۔ پروفیسر خالد اشرف نے کہا کہ مشینیں انسان ایجاد کرتا ہے نہ کہ مشینوں نے انسان ایجاد کئے ہیں، یہ معاملہ واقعی تشویشناک اور قابل تاسف ہے کہ انسان اس کے چنگل میں پھنس جائے۔

اجلاس کے دوسرے صدر معروف صحافی معصوم مرادآبادی نے تحریری صدارتی خطبہ پیش کیا، جس میں ہلکے پھلکے انداز میں جدید ٹیکنالوجی و ڈیجیٹل میڈیا کے نقصانات و فوائد بیان کئے۔ انہوں نے اس خطبے میں بتایا کہ ڈیجیٹل میڈیا اور جدید ٹکنالوجی کو ہیجانی میڈیا کہنا درست نہیں ہے یا قبل از وقت ہے، جبکہ اس کے فائدے اور انسان کی معاونت میں اس کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر امیر حمزہ نے نہایت عالمانہ اور محققانہ انداز میں انجام دئیے۔ اجلاس کے صدارتی خطبے میں ناصر عزیز نے کہا کہ گزشتہ 10 سے 15 برسوں میں ڈیجیٹل میڈیا نے ہماری ادبی اور سماجی زندگی کو متاثر کیا ہے، جس پر ہمارے مقالہ نگاروں نے بھی توجہ دی ہے اور اس موضوع پر شاندار مقالات پیش کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مقالے یقیناً ڈیجیٹل ورلڈ اور میڈیا سے ہماری رہنمائی کریں گے۔ اجلاس کے دوسرے صدر شاہد لطیف نے فرداً فرداً تمام مقالوں پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل عہد میں ہمیں ہرگز یہ فراموش نہیں کرنا چاہیئے کہ ہمارے بچے کتابوں سے دور ہوجائیں اور آنے والے چند برسوں میں ایسا ماحول بنے کہ وہ کتاب نام کی کسی چیز سے واقف نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل عہد میں ہمیں ضرور چیلنجز کا سامنا ہے، لہٰذا مناسب ہوگا کہ ہم سوشل میڈیا کا استعمال بقدر ضرورت ہی کریں۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی سے اس لئے واقف ہونا ضروری ہے، تاکہ ہم کسی سے پیچھے نہ رہ جائیں۔

متعلقہ مضامین

  • شہری سوشل میڈیا فراڈ اور ہنی ٹریپ سے کیسے بچیں؟
  • نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل، ووکیشنل اداروں میں آن لائن پورٹل رجسٹریشن شروع
  • دانش تیمور کا ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • دورۂ نیوزی لینڈ سے ’بریک‘ لینے کیلئے پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے مشاورت شروع کردی
  • راولپنڈی پولیس نے اسٹیڈیم کے قریب گرفتاری پر سوشل میڈیا اطلاعات کو فیک نیوز قرار دے دیا
  • ڈیجیٹل عہد میں سوشل میڈیا کا استعمال بقدر ضرورت ہی کرنا چاہیئے، اردو اکادمی دہلی
  • پاکستان کی دو سینئر اداکاراؤں کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار
  • ٹرمپ کا تخیلاتی غزہ اور عرب سوشل میڈیا صارفین