کافی عرصے سے مولانا حامد الحق کو تھریٹس تھے: امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
وفاقی وزیرِ امیر مقام—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ امیر مقام کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے مولانا حامد الحق کو تھریٹس تھے۔
اکوڑہ خٹک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور دردناک ہے، صوبے کی صورتِ حال سب کے سامنے ہے، دہشت گرد گھومتے پھرتے ہیں۔
امیر مقام کا کہنا ہے کہ یہ ذمے داری صوبائی حکومت کی ہے کہ یہاں کے حالت دیکھے، احتجاج کرنا، اسلام آباد پہ چڑائی کرنا، صوبائی حکومت کا کام ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ اگر صوبائی حکومت چاہتی ہے آپریشن ہونا چاہیے، تو کریں گے، صوبائی حکومت چاہتی ہے کہ فوج آئے تو مرکز کو خط لکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی یہ آپس میں لگے ہوئے ہیں کہ کون سی ایم بنے گا، ان کے احتجاج ناکام ہو چکے ہیں، ابھی گرینڈ الائنس بھی ایسا ہی ہے۔
وفاقی کابینہ میں توسیع بہتر کارکردگی کے لیے کی، اس سے اخراجات نہیں بڑھیں گے، موجودہ ہماری حکومت 5 سال پوری کرے گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: صوبائی حکومت
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے،عمر ایوب
ہری پور: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف و سینئر رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لئے ہر کال پر لبیک کہیں گے۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے۔عمر ایوب نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے، پارٹیوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں، لیکن تحریک انصاف میں عمران خان کی ہر بات آخری ہوتی ہے، اور سارے اس پر لبیک کہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اور پیپلزپارٹی نے سندھ کا پانی بیچ دیا ہے، جبکہ بلوچستان کے حالات بھی خراب ہیں اور اختر مینگل انصاف مانگ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے خلاف ہر حربہ آزمایا گیا، ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا، گولیاں برسائی گئیں لیکن ہم نے جمہوری طریقہ اپنایا۔
ورکرز کنونشن میں صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر، صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان سمیت صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہاکہ جس دن کارکنان قیادت کے بغیر نکلے سنبھالنا مشکل ہو جائےگا۔انہوں نے کہاکہ لوگ عمران خان کے ساتھ ہیں اور ان کی ایک کال پر سڑکوں پر ہوں گے، اس وقت پارلیمنٹ سے لوگوں کا اعتبار اٹھ چکا ہے۔
جنید اکبر نے کہاکہ 16 بار عمران خان سے ملنے گیا لیکن نہیں ملنے دیا گیا، پارٹی قیادت کے خلاف مقدمات قائم کئے جارہے ہیں لیکن ہم اپنے مو¿قف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔