طلبہ کے جو بھی مسائل ہیں ہم ان کیساتھ کھڑے ہیں: ایڈووکیٹ سیف الدین
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و رہنما جماعتِ اسلامی ایڈووکیٹ سیف الدین نے کہا ہے کہ طلبہ کے جو بھی مسائل ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی (سابقہ کے ایم ڈی سی) میں فیسوں میں اضافے کے خلاف طلباء کی جانب سے مظاہرہ جاری ہے۔
اپوزیشن لیڈر کےایم سی ایڈووکیٹ سیف الدین نے مظاہرین سے خطاب میں کہا ہے کہ ان طلبہ کے جو بھی مسائل ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ فیسوں میں ہر سال اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ یونیورسٹی کی بسوں کا حال تک برا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سفارتکاروں کیساتھ نشست
—فائل فوٹوپنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) کے زیرِ اہتمام سفارت کاروں اور اعزازی قونصل جنرلز کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا گیا۔
نشست کے دوران پنجاب میں سرمایہ کاری میں اضافے پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی شناخت اور تدارک پر گفتگو ہوئی۔
پاکستانی اور دیگر ملکوں کے سرمایہ کاروں کے درمیان براہِ راست رابطوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
اس دوران ترکیہ کے قونصل جنرل، امریکی، ایرانی، اٹلی، فرانس، ہنگری، جنوبی افریقا، چیک ری پبلک، نیدرلینڈز، اسپین، میکسیکو، آذربائیجان اور قازقستان کے اعزازی قونصل جنرلز و معاشی مشیروں نے بھی شرکت کی۔
قونصل جنرل ترکیہ نے کہا کہ پاک ترک تجارت میں اضافے کے لیے باہمی معاہدے کو فری ٹریڈ ایگریمنٹ بنا دینا چاہیے۔
قونصل جنرل فرانس کا کہنا ہے کہ سفارت خانوں کے کمرشل سیکشن کو شامل کر کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے۔
قونصل جنرل نیدرلینڈز نے کہا کہ معلومات کی فراہمی اور باہمی رابطوں کے لیے فورم ہونا چاہیے۔
ہسپانوی قونصل جنرل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کو بہتر شراکت دار مل جائیں تو غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے۔
اسی طرح قونصل جنرل ہنگری نے کہا کہ 5 سالہ منصوبہ بنایا جائے اور ہر سال کے لیے سیکٹر متعین کیے جائیں۔