Jang News:
2025-04-16@13:36:48 GMT

پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سفارتکاروں کیساتھ نشست

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سفارتکاروں کیساتھ نشست

—فائل فوٹو

پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی) کے زیرِ اہتمام سفارت کاروں اور اعزازی قونصل جنرلز کے ساتھ نشست کا اہتمام کیا گیا۔

نشست کے دوران پنجاب میں سرمایہ کاری میں اضافے پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی شناخت اور تدارک پر گفتگو ہوئی۔

پاکستانی اور دیگر ملکوں کے سرمایہ کاروں کے درمیان براہِ راست رابطوں کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

اس دوران ترکیہ کے قونصل جنرل، امریکی، ایرانی، اٹلی، فرانس، ہنگری، جنوبی افریقا، چیک ری پبلک، نیدرلینڈز، اسپین، میکسیکو، آذربائیجان اور قازقستان کے اعزازی قونصل جنرلز و معاشی مشیروں نے بھی شرکت کی۔

قونصل جنرل ترکیہ نے کہا کہ پاک ترک تجارت میں اضافے کے لیے باہمی معاہدے کو فری ٹریڈ ایگریمنٹ بنا دینا چاہیے۔

قونصل جنرل فرانس کا کہنا ہے کہ سفارت خانوں کے کمرشل سیکشن کو شامل کر کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے۔

قونصل جنرل نیدرلینڈز نے کہا کہ معلومات کی فراہمی اور باہمی رابطوں کے لیے فورم ہونا چاہیے۔

ہسپانوی قونصل جنرل نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کو بہتر شراکت دار مل جائیں تو غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ سکتی ہے۔

اسی طرح قونصل جنرل ہنگری نے کہا کہ 5 سالہ منصوبہ بنایا جائے اور ہر سال کے لیے سیکٹر متعین کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالرز کی براہِ راست سرمایہ کاری ہو چکی: چینی سفیر

---فائل فوٹو 

پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک، بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) کا ایک ابتدائی اور اہم منصوبہ ہے، سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالرز کی براہِ راست سرمایہ کاری ہو چکی ہے، سی پیک خوش حال مستقبل کی ضمانت ہے۔

چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے زرعی اسکالر شپ پروگرام سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات درست سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے عہدہ سنبھالنے کے چند ماہ بعد چین کا کامیاب دورہ کیا، انہوں نے اپنے دورے میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی اور مختلف امور پر اتفاقِ رائے پایا گیا۔

چین اور پاکستان کا سی پیک پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی ناظم الامور سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر سی پیک منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا۔

جیانگ ژی ڈونگ کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پنگ ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، انہوں نے 2013ء میں ہمسایہ ممالک سے سفارتی پالیسی کا بنیادی اصول پیش کیا۔

جیانگ ژی ڈونگ نے یہ بھی کہا کہ ہمسایہ ممالک سے سفارتی پالیسی کا مقصد دوستانہ اور شراکت دارانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے، ہمارا مقصد خوش گوار، محفوظ و خوش حال ہمسائیگی کے اصولوں کو برقرار رکھنا ہے، چین خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مہاجرین واپس اپنے وطن آجائیں اور اپنے ملک کو آباد کریں، افغان قونصل جنرل
  • سی پیک کے تحت 25.4 ارب ڈالرز کی براہِ راست سرمایہ کاری ہو چکی: چینی سفیر
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات،پنجاب میں سرمایہ کاری اور جمہوری اداروں کے درمیان روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • مریم نواز کی امریکی وفد کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • پاک امریکا تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مریم نواز
  • 8 پاکستانیوں کا قتل، ایران شدید صدمے سے دوچار ہے، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان
  • اسلام آباد، منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف
  • منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف
  • اسلام آباد: منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف
  • اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کیلئے تمام سہولیات ایک جگہ دستیاب ہوں گی، جمیل قریشی