اسلام آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، ایک شخص قتل
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ تھانہ سنگ جانی گی حدود میں گرڈ سٹیشن پر کی گئی۔
ذرائع نے کہا کہ شہری کو دیرینہ دشمنی پر قتل کیاگیا، مقتول طویل عرصہ سے روپوش تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مقتول کی بیوی کے باپ اور بھائیوں نے قتل کیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کی جارہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مسافر بس کھائی میں جاگری ،بڑے پیمانے پرجانی نقصان کی اطلاعات
چکوال(نیوز ڈیسک)چکوال میں موٹروے پر نیلہ دلہہ کے قریب مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کراچی سے سوات جارہی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کردیا گیا ہے، احتیاطی تدابیر کیساتھ موقع کو محفوظ کرلیا گیا جبکہ بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کرلیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کی جانب سے مزید بتایا کہ بس میں 43 مسافر سوار تھے، حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
مزیدپڑھیں:دوران امتحان بورڈ پر جوابات لکھ کر بچوں کو نقل کرانیوالی ٹیچر کی شامت آگئی