پاکستانی اداکارہ یشما گل نے حالیہ انٹرویو میں ہانیہ عامر کے ساتھ اپنی گہری دوستی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی بہن قرار دیا انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن میں ان کی وائرل ہونے والی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا ذکر بھی شامل تھا میزبان نے سوال کیا کہ یشما گل نے ہانیہ عامر کی سالگرہ کی تقریب پر لاکھوں روپے خرچ کیے اس کی کیا وجہ تھی؟ اس پر یشما نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ چونکہ یہ سرپرائز پارٹی تھی اس لیے اس پر زیادہ خرچ آیا تاہم جب میزبان نے بجٹ کے بارے میں مزید پوچھا تو انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا یشما گل کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر ان کی بہترین دوست ہیں اور وہ انہیں اپنی بہنوں جیسا مانتی ہیں مزید گفتگو میں میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ سب سے زیادہ کس چیز پر خرچ کرتی ہیں؟ اس پر یشما نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ اخراجات میں بے حد آزاد ہیں یہاں تک کہ ان کا کارڈ ان کی ملازمہ اور اسسٹنٹ کے پاس ہوتا ہے جو اپنی مرضی سے خرچ کرتے ہیں اور انہیں خود بھی اپنے اخراجات کا مکمل حساب نہیں ہوتا انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں وہ گھر خریدنے کا سوچ رہی ہیں اور جب ایک دوست نے ان کے لیے مہنگے گھروں کی تجویز دی تو انہوں نے مذاق میں کہا میں اڑاتی زیادہ ہوں اور کماتی کم ہوں یشما گل کا یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے اور ان کے مداحوں نے ان کی بے تکلفی اور دوستی کے جذبے کو خوب سراہا

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ہانیہ عامر یشما گل

پڑھیں:

جرمنی کے حالیہ انتخابات کے نتائج: تارکین وطن برادری کی تشویش میں اضافہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) جرمنی کے حالیہ پارلیمانی انتخاباتکے نتائج سے ظاہر ہو رہا ہے کہ یورپ کے قلب میں واقع اس ملک میں تارکین وطن مخالف سیاسی جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی ( اے ایف ڈی) کی حمایت میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔ جرمنی میں آباد تارکین وطن اپنے مستقبل کے بارے میں تشویش کا شکار نظر آ رہے ہیں۔

57 سالہ شامی نژاد باشندے محمد آموز نے اس بار کے پارلیمانی الیکشن میں پہلی بار اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اے ایف ڈی کی کامیابی پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے محمد آموز کا کہنا تھا،''یہ نفرت کیوں؟ ہم کام کرتے ہیں، خود اس معاشرے میں اپنی جگہ بناتے ہیں، ہم معاشرے پر بوجھ نہیں تو یہ نفرت کیوں؟ ہم جرمن باشندوں سے محبت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

‘‘

جرمن الیکشن میں قدامت پسندوں کی جیت، اے ایف ڈی دوسرے نمبر پر

آموز نے اس بار جرمنی کے پارلیمانی الیکشن میں اپنا ووٹ انتہائی بائیں بازو کی پارٹی ڈی لنکے کو دیا۔

یہ وہ پارٹی ہے، جس کی انتخابی مہم میں سماجی انصاف کے فروغ کو مرکزی اہمیت حاصل تھی۔ ڈی لنکے کا وعدہ تھا کہ وہ الیکشن میں کامیاب ہوئی تو کم آمدنی والے گھرانوں کی اور زیادہ مدد کی جائے گی۔

محمد آموز سابق چانسلر انگیلا میرکل کے دور کو یاد کرتے ہوئے حسرت سے کہتے ہیں،''اب ہمیں وہ دن یاد آتے ہیں، جب مسز میرکل حکومت کی کرتا دھرتا تھیں۔

اب سب کچھ مہنگا ہے ... ایسا لگتا ہے جیسے بس ایک دوڑ مسلسل جاری ہے جو کبھی منزل تک نہیں پہنچنے والی ہے۔‘‘

غیر ملکی اپنی مالی صورتحال سے زیادہ پریشان

جرمن سینٹر فار انٹیگریشن اینڈ مائیگریشن ریسرچ DeZIM کے ایک حالیہ مطالعے میں کہا گیا ہے کہ جرمنی میں تارکین وطن کے پس منظر رکھنے والے باشندے ملک کی معاشی بدحالی کے درمیان دیگر باشندوں کے مقابلے میں اپنی مالی صورتحال کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں۔

جرمن سیاسی پارٹی اے ایف ڈی کی رہنما ہنگری کے دورے پر

مذکورہ مطالعے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں آباد 63.4 فیصد تارکین وطن اپنی مالی صورتحال کے بارے میں فکر مند ہیں اور اس سلسلے میں اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں جبکہ اس بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کرنے والے غیر تارکین وطن کی شرح 46.7 فیصد ہے۔

جرمنی میں تارکین وطن کی آبادی

جرمنی میں مہاجرین کی تعداد حالیہ وقتوں کے مقابلے میں کبھی اتنی زیادہ نہیں تھی۔

یہی وجہ ہے کہ اس بار کے پارلیمانی انتخابات میں تارکین وطن کے پس منظر والے سات ملین سے زیادہ باشندے ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ ان میں سے ہزاروں ماضی میں پناہ گزین رہ چکے ہیں۔ ووٹ کا حق نہ رکھنے والے دیگر مہاجرین نے بھی جرمن ریاست کے بارے میں اسی طرح کے خدشات کا اظہار کیا۔

مہاجر برادری کی غلطیوں کا اعتراف

اردن سے تعلق رکھنے والے ایک حجام محمد کو رائے دہی کا حق حاصل نہیں ہے۔

ان کے خیال میں تارکین وطن مخالف سیاسی جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی ( اے ایف ڈی) کا عروج جرمنی میں چند امور کو اجاگر کرنے کا ایک موقع فراہم کرنے کا سبب ہے۔

جرمن قانون ساز متنازعہ امیگریشن قانون پر آج ووٹ ڈالیں گے

یہ بھی اس سوچ کے حامل ہیں کہ جرمنی کو اپنی سرحدوں اور آبادی کی حفاظت کا حق حاصل ہے۔ اردنی باشندے محمد نے جرمنی کی مہاجر برادری کی چند غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ وہ تشدد پسند مجرموں کے بارے میں سخت موقف اور پناہ گزینوں کے خاندانوں کے دوبارہ اتحاد پر پابندیوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کے بقول،''اگر میرے ملک میں AfD پارٹی ہوتی تو میں اسے ووٹ دیتا۔‘‘

تارکین وطن برادری میں مقبول سوشل ڈیموکریٹس کی تاریخی ناکامی

تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی تارکین وطن برادری میں مزدوروں کے حقوق کی وکالت کے ساتھ ساتھ تارکین وطن کے سماجی بہبود اور انضمام کی کوششوں کے تناظر میں سب سے مقبول پارٹی تھی۔

جرمن دارلحکومت برلن کے مضافاتی علاقے '' لوڈویگس فیلڈے‘‘ میں بطور پلانٹ آپریٹر کام کرنے والے شامی باشندے علاء الدین مہنا نے 2021ء میں سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی SPD ​​کو ووٹ دیا تھا لیکن اس بارایس پی ڈی حکمرانوں کی یوکرین نواز پالیسی نے انہیں اس پارٹی کو ووٹ دینے سے سے روک دیا۔

جرمنی میں نسل پرست عسکریت پسند گروپ کے آٹھ ارکان گرفتار

ان کا کہنا ہے کہ یوکرین نواز پالیسی نے جرمن معیشت کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

علاء الدین مہنا کا کہنا تھا،''کوئی پارٹی صحیح معنوں میں میری نمائندگی نہیں کرتی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس بار کے الیکشن میں جرمنی کی گرتی ہوئی معیشت ان کی اولین پریشانی تھی جو ان کے بقول اے ایف ڈی کے عروج کی وجہ بنی۔

علاء الدین نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا،''میں بے چین ہوں۔ یقیناً قدامت پسند اے ایف ڈی کے ساتھ اتحاد کے زریعے حکومت کی تشکیل نہیں کریں گے۔

لیکن اپوزیشن کے طور پر اے ایف ڈی کا ایک بڑا نام ہوگا جس سے میں اور زیادہ فکر مند ہوں۔‘‘

فریڈرش میرس سے وابستہ توقعات

شامی نژاد محمد آموز کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ جرمنی کے اگلے چانسلر فریڈرش میرس ملک کو خوشحالی کی طرف لے جائیں گے۔ انہوں نے کہا،''ہمیں امید ہے کہ جس پارٹی نے اقتدار سنبھالا ہے وہ عوام پر رحم کرے گی۔ نہ صرف مہاجرین، بلکہ تمام جرمن شہریوں پر۔‘‘

ک م/ ش ر(روئٹرز)

متعلقہ مضامین

  • جرمنی کے حالیہ انتخابات کے نتائج: تارکین وطن برادری کی تشویش میں اضافہ
  • بنگلا دیشی طلبہ نے اپنی سیاسی جماعت لانچ کردی
  • راکھی ساونت نے پاکستان میں سلمان خان کیلیے دلہن ڈھونڈ لی
  • راکھی ساونت نے سلمان خان کے لیے پاکستانی دلہن چن لی
  • حکومت کا گوادر پورٹ کو مکمل آپریشنل کرنے کا فیصلہ
  • مصطفی عامر کے قتل سے چند گھنٹے قبل عدالت میں پیش ہونے کا انکشاف
  • ترکیہ کے کرد عسکریت پسند رہنما عبد اللہ اوجلان کا ہتھیار ڈالنے اور اپنی تنظیم تحلیل کرنے کا اعلان
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: نامزد ملزم ارمغان کا رقم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے کا انکشاف
  • سوناکشی سنہا، ظہیر سے شادی کےلیے اسلام قبول کرنے والی تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف