سندھ میں ماہ رمضان کے دوران عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
سندھ میں ماہ رمضان کے دوران عدالتی اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کی عدالتوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ: رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے تدریسی اوقات کار کیا ہوں گے؟
سندھ ہائیکورٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بینچز میں عدالتی اوقات کار صبح 8:30 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گے، صبح 8:30 سے دوپہر ایک بجے تک کمرہ عدالت میں سماعت کی کارروائیاں ہوں گی۔
نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ عدالتی اوقات کار کے آخری 30 منٹ یعنی دوپہر ایک سے 1:30 بجے تک ججز چیمبر میں اپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ جمعے کے روز صبح 8:30 سے کسی وقفے کے بغیر 11:30 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔
مزید پڑھیں: رمضان المبارک: سندھ میں ہر خاندان کو ملیں گے 5000 ہزار روپے، لیکن ایک شرط پر
نوٹیفیکشن کے مطابق ضلعی عدالتوں کے اوقات کار صبح 8 سے دوپہر 1:30 بجے تک ہوں گے، اسی طرح جمعے کے روز ضلعی عدالتوں کے اوقات کار صبح 8 سے 12:30 بجے دوپہر تک ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوقات کار بینچز سندھ ہائیکورٹ شیڈول ضلعی عدالت ماہ رمضان نوٹیفکیشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوقات کار سندھ ہائیکورٹ شیڈول ضلعی عدالت ماہ رمضان نوٹیفکیشن عدالتی اوقات کار ہوں گے بجے تک
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی آئندہ 2 روز کے دوران اسلام آباد سمیت مخلتف شہروں میں بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 16 سے 18 اپریل کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مخلتف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ اس دوران بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 16 سے 20 اپریل کے دوران دیر سوات شانگلہ بنیر مردان پشاور میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اس کے علاوہ مری،ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک بنو گلیات وزیرستان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی کہ 16 سے 18 اپریل کے دوران اور 20 اپریل کی شام کو اسلام آباد تل گنگ جہلم چکوال میں بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ گجرات گجرانوالہ میں بھی بارش اور ژالہ باری ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 اور 19 اپریل کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزی میں کہا گیا کہ بارش اور آندھی کے دوران شہری کھمبوں درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں، محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا کہ مری کشمیر گلگت بلتستان گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔