چین کے ساتھ تعاون سے اینٹیگوا اور باربوڈا اپنی سائنسی صلاحیتوں کو بڑھانے کے قابل ہو گا، وزیراعظم اینٹیگوا اور باربوڈا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
چین کے ساتھ تعاون سے اینٹیگوا اور باربوڈا اپنی سائنسی صلاحیتوں کو بڑھانے کے قابل ہو گا، وزیراعظم اینٹیگوا اور باربوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :اینٹیگوا اور باربوڈا کے وزیر اعظم گاسٹین براؤنی نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔ ہفتہ کے روز براؤنی نے کہا کہ تقریباً 30 سال قبل اینٹیگوا اور باربوڈا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے وہ چین کا دورہ کرنے والے چوتھے وزیراعظم ہیں ۔
یہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین نے جس جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ معاہدے پر دستخط کیے ہیں وہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے، جس میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور مشترکہ ترقیاتی ترجیحات کا احاطہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی شراکت داری اور تعاون کے ذریعے ،چین میں ہم خیال اداروں اور تحقیقی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے ذریعے ، اینٹیگوا اور باربوڈا اپنی سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے قابل ہو گا ۔
براؤنی نے مزید کہا کہ ایک چھوٹے ملک کی حیثیت سے، انہوں نے ہمیشہ اینٹیگوا اور باربوڈا کے لئے چین کے احترام کو سراہا ہے، اور چین نے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ہمیشہ ایسا ہی برتاو کیا ہے.
براؤنی نے امید ظاہر کی کہ ان کے مزید شہری اور نوجوان کاروباری افراد چینی مارکیٹ میں داخلے کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی کے شعبے میں چین کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ مستقبل میں مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین کے ساتھ براو نی نے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
چین کے تعاون سے پاکستان مینڈ اسپیس مشن کو آگے بڑھانے کے خواہشمند ہیں، شہباز شریف
خلائی تحقیق میں پاکستان کے سفر بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے کہا کہ پاکستان کے تین مشاہداتی سیٹلائٹس خلا میں ہیں جو مکمل طور پر فعال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور چین نے خلائی تعاون کو فروغ دینے اور چین کے خلائی اسٹیشن کے لیے خلائی پرواز پر پہلے پاکستانی خلاباز کو تربیت دینے کا معاہدہ کیا ہے۔
سرکاری ریڈیو پاکستان کے مطابق اس معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط کیے گئے، وزیراعظم شہباز شریف اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ کئی دہائیوں سے خلائی تعاون اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے چینی حکومت کا ایک شاندار اقدام ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم چین کے تعاون سے پاکستان مینڈ اسپیس مشن کو آگے بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔
انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر زوردیا اور پاکستانی نوجوانوں کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے اسے مفید قراردیا۔ خلائی تحقیق میں پاکستان کے سفر بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اسپارکو کے چیئرمین محمد یوسف خان نے کہا کہ پاکستان کے تین مشاہداتی سیٹلائٹس خلا میں ہیں جو مکمل طور پر فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک مزید چار سیٹلائٹس خلا میں چھوڑے جائیں گے جس سے ملک کی مطلوبہ ضرورت پوری ہوگی۔ اسپارکو کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ انسانی خلائی مشن کا اقدام ہماری کامیابی کا ثبوت ہے اور خلائی سائنس کے شعبے میں ہمارا کردار ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔