چین کی امریکہ کی جانب سے  فینٹانل  کے باعث چین کی برآمدی مصنوعات پر اضافی  محصولات کی شدید مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ:چینی  وزارت  تحفظ عامہ  کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل  کے باعث امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر شدید عدم اطمینان اور سخت  مخالفت کا اظہار کیا۔

ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چین دنیا میں منشیات کے خلاف سخت ترین  پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے  والے ممالک میں سے ایک ہے، دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ منشیات کے کنٹرول میں فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کرتا ہے۔

چین نے  انسانی ہمدردی اور  خیر سگالی کی بنیاد پر  فینٹانل کے مسئلے پر  امریکی ردعمل کے لئے مدد فراہم  کی ہے .

امریکہ میں فینٹانل بحران کی بنیادی وجہ خود امریکہ میں ہے ، اور اس مسئلے  کا  بنیادی  حل  گھریلو  سطح پر منشیات کی طلب کو کم کرنا اور قانون نافذ کرنے والے تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ معروضی حقائق کو نظر انداز کرتے ہوئے اور منشیات کی طلب کے مسئلے کو بنیادی طور پر حل کرنے میں ناکامی کے بعد  امریکہ آنکھیں بند کرکے دوسرے ممالک پر الزام عائد کرتا ہے

جس سے اس مسئلے کو صحیح معنوں میں حل کرنے میں مدد نہیں ملے گی اور اس کے چین اور امریکہ کے درمیان انسداد منشیات تعاون پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔ چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی غلط روش کو درست کرے، چین اور امریکہ کے درمیان انسداد منشیات تعاون کی بہتر صورتحال کا تحفظ کرے اور دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں صحیح راستے پر واپس آئے۔

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین کی

پڑھیں:

پاکستان اٹلی کے مابین مشاورت کا چھٹا دور، تجارت، زراعت، دفاع اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر بات

پاکستان اور اٹلی کے درمیان سیاسی مشاورت جاری ہے، مشاورت کے چھٹے دور میں دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون پر بات کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چھٹا دور 28 فروری کو روم میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔

ترجمان  کے مطابق اس دوران دونوں جانب سے دو طرفہ تعلقات اور یورپی یونین تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، دونوں جانب سے معیشت، زراعت، دفاع، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبہ جات میں مزید تعاون کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اٹلی کے مابین مشاورت کا چھٹا دور، تجارت، زراعت، دفاع اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر بات
  • ٹرمپ اور زیلنسکی کی شدید تلخ کلامی‘ وائٹ ہاؤس سے چلتا کردیا، یوکرینی صدرکا معافی مانگنے سے انکار
  • عالمی برادری کی جانب سے امریکہ کی غنڈہ گردی پر تنقید
  • سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 5 ججز کا اضافہ، جسٹس منصور اور جسٹس منیب سمیت پی ٹی آئی ارکان کی مخالفت
  • سپریم کورٹ آئینی بنچ کی تعداد بڑھا کر 13کردی گئی، جسٹس منصور اور جسٹس منیب سمیت پی ٹی آئی ارکان کی مخالفت
  • چین کا امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر مزید ٹیرف کی صورت میں جوابی اقدامات اٹھا نے کا اعلان
  • اسلام آباد: شہر میں شدید ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • محمد فاروق حیدر کی وادی لیپہ کو اسمبلی میں اضافی نشست دینے کے فیصلے کی حمایت
  • پاکستان اور ازبکستان میں کئی معاہدے، تجارت 2 ارب ڈالر، ٹرانس افغان ریلوے منصوبے پر کمیٹی بنے گی