چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اجلاس کا ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے اجلاس کا ایجنڈا جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے 10 ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14 ویں قومی کمیٹی کا تیسرا اجلاس 4 مارچ 2025 کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔
ہفتہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس کے بنیادی ایجنڈے میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ورک رپورٹ اور 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کے بعد سے تجاویز کی مناسبت سے رپورٹ پر غور و خوض ، 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں شرکت ،
حکومتی ورک رپورٹ اور دیگر متعلقہ رپورٹس کی سماعت اور تبادلہ خیال شامل ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا
اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کا اجلاس 2 روز وقفے کے بعدآج ہوگا ۔جمعے کے روز کورم کی نشاندہی پر سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا تھا،قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کاایجنڈا بھی جاری کردیاگیا ہے۔علاوہ ازیںصدرزرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت سینٹ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔اجلاس کل بروز منگل شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔