چینی صدر کا پرامن چین انیشی ایٹو کو اعلیٰ سطح  پر لے جانے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز

بیجنگ :  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا  کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے پرامن چین انیشی ایٹو  کی تعمیر پر 19 ویں اجتماعی مطالعہ کیا۔

ہفتہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ سی پی سی  کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین میں امن و سلامتی کی اعلیٰ سطح کی تعمیر کا تعلق  ملک کی  خوشحالی، لوگوں کی بہتر زندگی اور  سماج  کے طویل مدتی امن و استحکام سے ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ جامع قومی سلامتی کے تصور پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے اور ملک کو زیادہ محفوظ، معاشرے کو زیادہ منظم، گورننس کو زیادہ موثر اور عوام کو زیادہ پراطمینان بنانے  کے لیے  کوششیں جاری رکھی جائیں تاکہ پرامن چین انیشی ایٹو کو اعلیٰ سطح پر لے جایا جا سکے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ  جامع  قومی سلامتی کا تصور چین میں امن اور سلامتی کی اعلیٰ سطح کی تعمیر کے لئے ایک اہم رہنما اصول ہے، اور اس پر بلا روک ٹوک عمل درآمد کیا جانا چاہئے۔ پرامن چین کی تعمیر عوام کے لئے ہے اور عوام پر منحصر ہے۔ لوگوں کے ذریعہ معاش اور فلاح و بہبود کو مسلسل بہتر بنا نا ضروری ہے  مشترکہ خوشحالی کو مضبوطی سے فروغ دینا ضروری ہے تاکہ  لوگوں کے جائز حقوق اور مفادات کا سنجیدگی سے تحفظ کیا جائے اور سماجی عدل و انصاف کا تحفظ کیا جائے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ  پرامن چین کی تعمیر میں ہر قسم کے خطرات کی روک تھام اور ان کا حل ایک اہم کام ہے۔ یہ ضروری ہے کہ قومی سیاسی سلامتی کے دفاع کو اولین ترجیح دی جائے اور ریاستی طاقت کے تحفظ  ، نظام اور نظریے کی سلامتی کی مضبوطی سے حفاظت کی جائے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کی تعمیر کو زیادہ

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم

سندھ کابینہ کے اجلاس میں مراد علی شاہ نے رمضان المبارک میں انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ صیام میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، بازاروں میں معیاری اشیاء کی وافر اور سستی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکم دیا ہے کہ ماہِ صیام میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کی جائے۔ ترجمان کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 30 نکات پر غور کیا گیا اور اہم فیصلے ہوئے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے وزراء کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی تکمیل میں تیزی لائی جائے، جن اسکیموں پر کام سست روی کا شکار ہے، وہاں پیش رفت کو تیز کیا جائے۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیرِاعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک میں انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ صیام میں ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، بازاروں میں معیاری اشیاء کی وافر اور سستی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان میں پانی اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی پنجاب کا 167 سال بعد مری کے تاریخی مال روڈ کی توسیع اور بحالی کا بڑا منصوبہ
  • بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
  • افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی کلیئرنس کیلیے انشورنس گارنٹی لازمی قرار
  • وزیراعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ سندھ کا رمضان میں مصنوعی مہنگائی پر سخت کارروائی کرنے کا حکم
  • چین روس تعلقات میں اختلافات پیدا کرنے کی امریکی کوشش رائیگاں جائے گی، چینی وزارت خارجہ
  • 10 دن تک بیت الخلا جانے نہ دیا جاتا تو آپ یہاں کھڑے نہ ہوتے، عدالت کا ارمغان سے مکالمہ
  • چین وسطی ایشیا میں سب سے طویل پل تعمیر کرے گا
  • چین، 2025 کے  دو اجلاسوں کا نیوز سینٹر  فعال ہو گیا