Express News:
2025-03-01@11:56:57 GMT

پاکستان میں سال 2025 کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

کراچی:

پاکستان میں سال 2025 کا چھٹا پولیو کیس سامنے آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے پولیو کا ایک نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد چار ہوگئی ہے، جبکہ ملک بھر میں یہ چھٹا کیس ہے۔

گزشتہ سال 2024 میں پاکستان میں مجموعی طور پر 74 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ ان میں سے 27 بلوچستان، 23 سندھ، 22 خیبرپختونخوا، جبکہ ایک ایک کیس پنجاب اور اسلام آباد سے سامنے آیا تھا۔

نئے کیس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت نے متاثرہ علاقے میں انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو ایک پولیو کیس سندھ کے ضلع قمبر اور دوسرا پولیو کیس پنجاب کے منڈی بہاؤالدین سے رپورٹ ہوا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیو کیس

پڑھیں:

صدر زرداری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

فائل فوٹو۔

صدر آصف زرداری کی لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ارکان اسمبلی نے صدر کو بتایا کہ بیورو کریسی ہماری بات نہیں سنتی، ایک ایڈیشنل سیکریٹری دیا گیا ہے جس کی کوئی سنتا ہی نہیں، متعلقہ ضلع کا ڈپٹی کمشنر تو کیا، اسسٹنٹ کمشنر بھی ایڈیشنل سیکریٹری کی بات نہیں سنتا۔

صدر زرداری نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، ہمیں بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا ہونا بہت ضروری ہے عوامی مسائل کاحل بلدیاتی الیکشن ہے۔ صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور ہمیں عوام کی جنگ لڑنی ہے۔

لاہور میں آصف زرداری سے پارلیمانی پارٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی

صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر ہاؤس میں پارلیمانی پارٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

صدر آصف زرداری نے اس موقع پر سوال کیا کہ جنوبی پنجاب میں بجلی اور گیس کی قلت کہاں پر ہے؟ انھوں نے کہا پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے، سندھ اور بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔

ارکان اسمبلی نے صدر کو بتایا کہ مسلم لیگ ن کے کام فوری ہوتے ہیں، انہیں تبادلوں سمیت ہر کام کے فوری آرڈر دیے جاتے ہیں۔

ارکان اسمبلی نے شکایت کی کہ اربوں کا بجٹ لاہور پر لگا دیا، باقی پنجاب ایک طرف ہے، یہ کونسا میرٹ ہے؟ ماضی کی طرح ایک ضلع کو پروموٹ کیا جا رہا ہے، باقی اضلاع میں احساس محرومی ہے۔

پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کے ذرائع نے بتایا کہ صرف لاہور کے عوام کے لئے اربوں روپے لگا کر ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد کیا گیا، پنجاب میں کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں، ہر جگہ کسان پس رہا ہے۔

ارکان کا کہنا تھا کہ ہم جیت کر ایوان میں آئے لیکن ہمارے کام نہیں ہوتے۔ ہمارے ہی حلقے میں ن لیگ کے لوگوں کے کام ہو رہے ہیں۔

ذرائع نے صدر آصف زرداری کے حوالے سے بتایا کہ انھوں نے کہا آپ سب کے تحفظات جائز ہیں، ہم ان کو جلد حل کروائیں گے، ہم نے ہمیشہ ملک وعوام کی جنگ لڑی ہے۔

صدر نے کہا کہ ہمیں پانی کے مسئلے کو سنجیدہ لینا ہوگا، ہر فورم پر اس کی نشاندہی کرچکا ہوں، بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھیں گے۔

انھوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی کارکردگی متاثر کن ہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں، سلیم حیدر کا کام غلطی کی نشاندہی اور ایکشن لینا ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہیں سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اٹلی کے مابین مشاورت کا چھٹا دور، تجارت، زراعت، دفاع اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر بات
  • اکانومسٹ کی رپورٹ، ہمارا جمہوری اور تعلیمی نظام
  • پاکستان میں رواں سال پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آ گئے
  • پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق، رواں سال کیسز کی تعداد پانچ ہو گئی
  • دو نئے پولیو کیسز رپورٹ‘ پنجاب  میں رواں سال کا پہلا کیس شامل
  • پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ
  • ملک میں پولیو وائرس کے مزید دو نئے کیسز سامنے آگئے
  • صدر زرداری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی