یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز

لاہور:ٹک ٹاکر رجب بٹ سمیت حیدر شاہ، مان ڈوگر اور دیگر سات افراد کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رجب بٹ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مدعی مقدمہ نے ٹک ٹاک پر ہراساں کرنے اور دھمکی دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق رجب بٹ کے خلاف درج مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات لگائی جائیں گی، اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت جاری ہے۔

واضح رہے کہ رجب بٹ، مان ڈوگر، حیدر شاہ اور دیگر ساتھیوں کے خلاف سوشل میڈیا آرٹسٹ عمر فیاض کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق مدعی نے موقف اختیار کیا تھا کہ صبح کے وقت رجب بٹ، مان ڈوگر اور حیدر شاہ مسلح افراد کے ساتھ گھر آگئے۔ جبکہ مان ڈوگر نے ٹک ٹاک لائیو کے دوران گالم گلوچ کی اور دھمکیاں دیں۔
یاد رہے کہ تمام ملزمان عبوری ضمانت کروا کر شامل تفتیش ہوچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ کی تفتیش دیگر دفعات کے ساتھ پیکا ایکٹ کے تحت ہوگی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات کے خلاف

پڑھیں:

بھارتی پولیس نے جھوٹے مقدمے میں کشمیری تاجر کو گرفتار کر لیا

کشمیری تاجر پر جموں و کشمیر کی آزادی کی حمایت اور آزاد کشمیر اور پاکستان میں حریت تنظیموں کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے ایک کشمیری تاجر کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی پولیس کی ایجنسی، کائونٹر انٹیلی جنس کشمیر نے سی آئی ڈی اور دلی پولیس کے ہمراہ ایک کارروائی کے دوران سرینگر کے علاقے بمنہ کے ایک معروف کشمیری تاجر پرویز احمد خان کو دلی کے ایک ہوٹل میں جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کیا۔ کشمیری تاجر پر جموں و کشمیر کی آزادی کی حمایت اور آزاد کشمیر اور پاکستان میں حریت تنظیموں کے ساتھ روابط کا الزام عائد کیا گیا ہے۔کشمیری تاجر دستکاریوں کی تجارت کرتا ہے اور اسی سلسلے میں نئی دلی میں موجود تھا جب اسے گرفتار کیا گیا۔ بھارتی پولیس حکام کے مطابق گرفتار پرویز احمد خان کو نئی دلی سے سرینگر منتقل کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ بھارتی پولیس کے مطابق اس کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مانسہرہ: قیمتی مورتیوں کی ہیرپھیر، پولیس کا صحافی پر پیکا ایکٹ کا مقدمہ
  • چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ساؤتھ افریقہ کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا
  • چیمپئنز ٹرافی 2025: افغانستان کا ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
  • بھارتی پولیس نے جھوٹے مقدمے میں کشمیری تاجر کو گرفتار کر لیا
  • وفاقی کابینہ میں کون کون سے نئے وزرا شامل ہو رہے ہیں؟
  • وفاق نے جی بی حکومت سے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025ء نافذ کرنے کی ہدایت کر دی
  • پیکا کا حقیقی مسودہ خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے ترامیم ہوئیں،بلاول بھٹو
  • پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں، بلاول بھٹو
  • پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے اس میں کئی ترامیم کی گئیں، بلاول بھٹو