مولانا حامد الحق سے خودکش حملہ آور سیڑھیوں کے قریب ملا، اعضاء نادرا روانہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسکرین گریب
نوشہرہ میں گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کے خودکش حملہ آور کے اعضاء کے نمونے شناخت کے لیے نادرا کو بھیج دیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیموں نے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں۔
مولانا حامد الحق مسجد سے گھر کے لیے نکلے تو سیڑھیوں کے قریب حملہ آور ان سے ملا، خودکش حملہ آور سیڑھیوں تک کیسے پہنچا؟ تفتیشی ٹیمیں کھوج لگا رہی ہیں۔
گزشتہ روز خودکش حملے میں شہید ہونے والے جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا حامد الحق کو ان کے مرحوم والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختون خوا ذوالفقار حمید نے ’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ خودکش حملے کی تحقیقات 3 زاویوں سے جاری ہیں۔
ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی سمیت مختلف ادارے تیزی سے تحقیقات کر رہے ہیں، حملے میں ملوث دہشت گردوں کو ہر صورت گرفتار کر کے سزا دلائی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے کے بعد خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہوئے خودکش دھماکے میں مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامدالحق حقانی سمیت 8 افراد شہید اور 16 زخمی ہو گئے تھے۔
جمعیت علمائے اسلام س کے سربراہ مولانا حامدالحق حقانی کو آج نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے والد مولانا سمیع الحق کے پہلو میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔
شہید مولانا کی نماز جنازہ ان کےصاحبزادے مولانا صاحبزادہ عبد الحق ثانی نے پڑھائی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مولانا سمیع الحق کے مولانا حامد الحق حملہ آور
پڑھیں:
یوکرین کے شہر سومی پر روسی میزائل حملے میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک 117 زخمی
کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )یوکرین کے شہر سومی پر روسی میزائل حملے میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک جبکہ 117 زخمی ہوئے ہیں یوکرین کے یورپی اتحادیوں نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ویریئنٹ بیلسٹک میزائل صبح 10 بج کر 15 منٹ پر سومی میں پر داغے گئے جن کا نشانہ سٹیٹ یونیورسٹی اور اس کے کانگریس سینٹر تھے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی میزائل حملے کے بعد کی تصاویر اور ویڈیوز میں سڑکوں پر خون سے لت پت لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں.(جاری ہے)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ زخمی ہونے والی ایک بچی اسی سال پیدا ہوئی تھی اور طبی عملہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں زیلنسکی نے اپنے اتحادیوں سے روس کے خلاف سخت ردعمل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مذاکرات سے بیلسٹک میزائل اور فضائی بمباری نہیں رکی. انہوں نے کہاکہ روس اسی طرح کا خوف چاہتا ہے اور وہ اس جنگ کو طول دے رہا ہے جارحانہ طاقت پر دباﺅ کے بغیر امن ناممکن ہے ادھرامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس حملے کو خوفناک قرار دیا ہے روس نے تاحال اس حملے پر تبصرہ نہیں کیا مگر اس کی فوجیں سرحد کے قریب بڑے حملے کی تیاریاں کر رہی ہیں یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب یوکرین کا سب سے بڑا عسکری اتحادی امریکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی کوششیں کر رہا ہے. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی سال سے جاری اس جنگ کو روس کے ساتھ بات چیت کے ذریعے ختم کروانا چاہتے ہیں یوکرینی صدرزیلنسکی نے ٹرمپ کو یوکرین آنے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ خود روسی مداخلت کے بعد تباہی کے مناظر دیکھ سکیں تاہم مارکو روبیو نے کہا کہ یہ حملہ یاد دہانی ہے کہ کیوں ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے خاتمے کے لیے اتنی کوششیں اور وقت لگا رہی ہے. یورپی ممالک اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس حملے کی مذمت کی گئی ہے سومی شہر پر دہرا میزائل حملہ اس سال یوکرین کے شہریوں پر سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ ہے فروری 2022 میں رو س یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک دونوں جانب مجموعی طور پر لاکھوں افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ یوکرین میں 70 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں.