Express News:
2025-04-19@07:31:50 GMT

ایلون مسک 14 ویں بچے کے باپ بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک کے ہاں 14 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

معروف کاروباری شخصیت اور ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک اور نیورالنک کی ایگزیکٹو شیون زیلس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد مسک کے بچوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

ایلون مسک کی اہلیہ شیون زیلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیٹے سیلڈن لیکرگس کی پیدائش کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں ہونے کی دعویدار خاتون عدالت پہنچ گئیں

انہوں نے اپنی پوسٹ میں نومولود کو "جگنارٹ جیسی مضبوط جسامت کا حامل اور سونے جیسے دل والا" قرار دیا جس پر ایلون مسک نے دل کے ایموجی کے ساتھ ردعمل دیا۔

مسک اور زیلس اس سے قبل 2021 میں جڑواں بچوں، اسٹرائیڈر اور ایزور جبکہ 2023 میں بیٹی آرکڈیا کو خوش آمدید کہہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایلون مسک کے 13 ویں بچے کی ماں کا ہونے کا دعویٰ؛ خاتون نے نیا انکشاف کردیا

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رپورٹس کے مطابق قدامت پسند کمنٹیٹر ایشلے سینٹ کلیئر نے پانچ ماہ قبل ایلون مسک کے 13 ویں بچے کو جنم دیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سینٹ کلیئر نے مسک کے خلاف پدرانہ حقوق کا مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔

52 سالہ ایلون مسک اکثر عالمی آبادی میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ شیون زیلس کے علاوہ ایلون مسک اپنی پہلی اہلیہ کینیڈین مصنفہ جسٹین مسک کے ساتھ پانچ جبکہ گلوکارہ گرائمز کے ساتھ تین بچوں کے والد بھی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایلون مسک کے ویں بچے بچے کی

پڑھیں:

عامر کی گوری کے ساتھ تصویر میں جنید خان کی موجودگی سے لوگ حیران کیوں؟

عامر خان، گوری اسپرٹ اور شیکھر دھون کی ”خوبصورت شام“ میں جنید خان کی موجودگی نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی گرل فرینڈ گوری اسپرٹ ایک اور خوشگوار لمحے میں نظر آئے، جب وہ کرکٹر شیکھر دھون اور ان کی مبینہ دوست سوفی شائن کے ساتھ ایک خوبصورت شام گزار رہے تھے۔

اس محفل کی ایک تصویر، جو سوفی شائن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی، میں عامر خان، گوری اسپرٹ، جنید خان اور شیکھر دھون ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔

”ایک خوبصورت شام“ کے کیپشن کے ساتھ شیئر ہونے والی اس تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی، اور دونوں جوڑیوں کے بارے میں نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ یہ تصویر فوراً وائرل ہو گئی اور مداحوں کے دلوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس محفل میں عامر خان کے بیٹے جنید خان کی موجودگی نے خاص طور پر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی۔

تصویر میں جنید، عامر اور گوری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے، جس پر مداحوں نے ان کی موجودگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ خاص طور پر عامر اور گوری کے تعلقات کو کھلے دل سے تسلیم کرنے پر جنید کی تعریف کی جا رہی ہے۔

شیکھر دھون اور سوفی شائن کا رشتہ عرصے سے زیر بحث رہا ہے۔ دونوں کی ملاقات دبئی میں ہوئی تھی اور اگرچہ ان کا رشتہ زیادہ تر نجی رہا ہے، لیکن سوفی کو اکثر آئی پی ایل میچز میں شیکھر دھون کی حمایت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

عامر خان اور گوری اسپرٹ کی محبت کی کہانی بھی دلچسپ ہے۔ دونوں ایک دوسرے کو 25 سال سے جانتے ہیں اور تقریباً ڈیڑھ سال قبل جب گوری ممبئی آئیں تو ان کے تعلقات نے ایک نیا موڑ لیا۔

عامر خان نے اپنی سالگرہ پر ایک پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ وہ گوری کے ساتھ 18 مہینوں سے رومانوی تعلق میں ہیں اور اس رشتہ کو اب عوامی طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔

کام کے حوالے سے عامر خان جلد ہی اپنی متوقع فلم ”ستارے زمین پر“ میں نظر آئیں گے، جس کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا نے کی ہے۔

فلم میں جینیلیا دیشمکھ اور درشیل سفاری بھی اہم کرداروں میں ہیں، اور یہ فلم 20 جون کو ریلیز ہوگی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • عامر کی گوری کے ساتھ تصویر میں جنید خان کی موجودگی سے لوگ حیران کیوں؟
  • کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا اختیار نہیں دیا ، عمران خان
  • کسی کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کا اختیار نہیں دیا : عمران خان
  • ایسٹر کا تہوار: انڈوں کے ساتھ جرمنوں کی خصوصی رغبت 
  • طالبان اب روس کے لیے دہشت گرد کیوں نہیں رہے؟
  • آج کا دن بھی ان سیاہ دنوں کی طرح ایک اور دن ہے، ندیم قریشی
  • فواد خان نئی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟
  • حارث رؤف کی سب سے قیمتی ٹرافی کونسی ہے؟
  • بانی پی ٹی آئی سے جیل میں بیرسٹر سیف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کیلیے پاک بحریہ کا ایک اور اہم سنگِ میل