مدرسہ جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جب کہ  سی ٹی ڈی حکام نے کہا ہے کہ  سیاہ کپڑے پہنے ہوئے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے خود کش حملہ اوور سے متعلق معلومات دینے والے شخص کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدرسہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکا، مولانا حامد الحق سمیت 7 افراد شہید، کئی شدید زخمی

محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث  مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لیے جاری کردی گئی،  جب کہ  اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں کہ حملہ آور کیسے مدرسے پینچا۔

سی ٹی ڈی حکام  کے مطابق حملہ آور مسافروں کی گاڑی سے اترا یا لایا گیا، تحقیقات کی جا رہی ہیں،  حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سے بھی تحقیقات میں مدد ملے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حملہ آور

پڑھیں:

نوشہرہ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سول جج جاں بحق

ریسیکیو حکام نے بتایا کہ نوشہرہ میں تھانہ رسالپور کی حدود نزد رشکئی انٹرچینج کے ساتھ پشاور جانے والی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ سے سول جج سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں موٹروے پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سول جج سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریسیکیو حکام نے بتایا کہ نوشہرہ میں تھانہ رسالپور کی حدود نزد رشکئی انٹرچینج کے ساتھ پشاور جانے والی کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ سے سول جج سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت؛ وینٹی لیٹر پر موجود بیمار ایئرہوسٹس کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
  • نوشہرہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، سول جج اور وکیل قتل
  • نوشہرہ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سول جج جاں بحق
  • مستونگ میں دھماکا، 3 پولیس اہلکار شہید، متعدد زخمی
  • ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی تصدیق شدہ فہرست جاری کردی گئی، ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل
  • اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 6 سگے بھائیوں سمیت مزید 37 فلسطینی شہید
  • وقف قانون کا پہلا نشانہ، مدھیہ پردیش میں مدرسے کو منہدم کر دیا گیا
  • یمن، امریکی فضائی حملے میں 5 افراد جاں بحق
  • یمن پر امریکی فضائی جارحیت جاری، 5 افراد شہید، 13 زخمی
  • امریکی جنگی طیاروں کا یمن پر فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی