سپریم کورٹ میں مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ محمد راجہ بشارت نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی، مریم نواز نے بطور وزیر اعلیٰ اشتہارات میں ذاتی تشہیر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 22ستمبر 2022 کو سرکاری پیسہ سے تشہیر پر پابندی لگائی تھی ، مریم نواز کی ذاتی تشہیر عدالتی فیصلہ کی خلاف ورزی ہے۔مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کا آغاز کیا جائے، مریم نواز کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا جائے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: توہین عدالت کی مریم نواز کی کی درخواست

پڑھیں:

سعودیہ عرب؛ سپریم کورٹ کی عوام سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل

سعودی عرب میں سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے 28 فروری کو مغرب کے وقت ماہ رمضان کا چاند تلاش کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ 28 فروری کی شام کو چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت جمع کرائیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھا جائے اور اسلامی اصولوں کے مطابق شہادت دی جائے۔

بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ قریبی عدالت کے ساتھ ساتھ چاند دیکھنے کی شہادتیں رویت کمیٹی کو بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : 33 سال بعد رمضان میں قدرتی طور پر ایسا کیا ہونے جارہا ہے؟ جانیے

چاند نظر آنے کا حتمی اعلان شہادتوں کے جانچ پڑتال کے بعد عدالت کی جانب سے کیا جائے گا۔ 

ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو رمضان نظر آسکتا ہے اور یکم رمضان مارچ کی پہلی تاریخ ہوگا۔

خیال رہے کہ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو 30 سال بعد ایسا موقع آئے گا جب اسلامی اور عیسوئی مہینوں کا آغاز ایک ہی تاریخ ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین

  • توہین عدالت کے کیس میں بری ہونے والے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نظر عباس عہدے سے ریٹائر ہو گئے
  • سپریم کورٹ ،8 فروری انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر نمبر لگانے کی استدعا مسترد
  • چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اپنے کیخلاف مقدمات کی تفصیل کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
  • جی ایچ کیو حملہ کیس؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر سپریم کورٹ کا پنجاب حکومت کو نوٹس
  • عالیہ حمزہ و دیگر کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست، پنجاب حکومت نے وقت مانگ لیا
  • سپریم کورٹ کی زیر نگرانی قومی گرینڈ ڈائیلاگ کے انعقاد کیلیے آئینی درخواست دائر
  • سعودیہ عرب؛ سپریم کورٹ کی عوام سے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل
  • سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کی پالیسی تشکیل
  • تحریک تحفظ آئین کا اجلاس نہ ہونے دینے کا مطلب نظام آئین کیخلاف ہے: بابراعوان