سنگجانی جلسہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسہ اور توڑپھوڑپر درج مقدمات میں سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں15 اپریل تک توسیع کردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسدقیصر کی وکیل عائشہ خالد عدالت پیش ہوئیں۔سماعت شروع ہوئی تو سابق سپیکر اسدقیصرکی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی۔
بعدازاں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسدقیصر کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی اور دلائل طلب کرتے ہوئے درخواست ضمانت پر مزید سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔
رمضان پیکج ، وزیراعظم کا 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کرنے کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سپریم کورٹ ،8 فروری انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر نمبر لگانے کی استدعا مسترد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)سپریم کورٹ نے 8 فروری انتخابات میں دھاندلی سے متعلق تحریک انصاف اور شیر افضل مروت کی درخواستوں کو نمبر لگانے کی استدعا مسترد کردی۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے 8 فروری عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات سے متعلق تحریک انصاف اور شیر افضل مروت کی درخواستوں پر سماعت کی۔(جاری ہے)
وکیل حامد خان اور ریاض حنیف راہی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرکے درخواست کو نمبر لگا دیں، ہماری آج صرف چمبر اپیل سماعت کے لیے مقرر ہے۔جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ آپ کیس پر میرٹ پر دلائل دیں سن لیتے ہیں، وکیل ریاض حنیف راہی نے استدعا کی کہ کیس کو نمبر لگایا جائے اور میرٹ پر تیاری کا وقت دیا جائے، عدالت نے اعتراضات ختم کرکے نمبر لگانے کی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے کیس کے میرٹ پر وکلا کو بھی تیاری کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔