UrduPoint:
2025-03-01@10:25:00 GMT

ایف بی آر نے فروری کے دوران 850 ارب روپے کے محصولات جمع کیے

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

ایف بی آر نے فروری کے دوران 850 ارب روپے کے محصولات جمع کیے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فروری 2025 کے دوران 850 ارب روپے کے محصولات جمع کیے۔ ایف بی آر نے فروری 2025 کے دوران 983 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں عارضی طور پر 850 ارب روپے جمع کیے جو 133 ارب روپے کے شارٹ فال کو ظاہر کرتا ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال 2024-25 کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال 2024-25 کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران 7 ہزار 346 ارب روپے جمع کیے جبکہ مقررہ ہدف 7 ہزار 947 ارب روپے تھا جو 601 ارب روپے کے شارٹ فال کو ظاہر کرتا ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارب روپے کے کے دوران جمع کیے

پڑھیں:

ٹرمپ کی یورپ پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی، تجارتی جنگ کا خطرہ!

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یورپی یونین کی مصنوعات پر 25 فیصد تک محصولات عائد کریں گے اور ساتھ ہی کینیڈا اور میکسیکو پر بھی بھاری ٹیکس لگانے کا عندیہ دیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے یورپی یونین کے قیام کو امریکہ کے خلاف ایک سازش قرار دیا اور کہا کہ اس بلاک کا مقصد امریکہ کو تجارتی طور پر نقصان پہنچانا تھا۔ ان کے بقول، "یورپی یونین نے حقیقت میں ہمارا فائدہ اٹھایا ہے"۔

ٹرمپ کے مطابق، نئی محصولات کاروں اور فارماسیوٹیکل مصنوعات سمیت کئی اقسام کی اشیاء پر لاگو ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ محصولات "غیر منصفانہ اور غیر متوازن تجارت" کے خلاف ایک "مساوی جواب" ہوں گی۔

ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ اپریل کے آغاز میں کینیڈا اور میکسیکو پر بھی بھاری محصولات نافذ کیے جائیں گے، جن کا مقصد غیر قانونی امیگریشن اور فینٹانل اسمگلنگ کو روکنا ہے۔

ٹرمپ کی اس پالیسی سے عالمی تجارتی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ یورپی یونین اور دیگر ممالک پہلے ہی امریکی تجارتی پالیسیوں پر اعتراضات کر چکے ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوجیوں نے فروری میں 10 کشمیری شہید کیے
  • 8 ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس ریونیو میں 600 ارب سے زائد شارٹ فال
  • ایف بی آر کو جھٹکا، بڑے ریونیو شارٹ فال لا سامنا
  • کانگو میں پراسرار بیماری سے 53 افراد ہلاک
  • نیپرا کا این ٹی ڈی سی کو ایک کروڑ روپے جرمانہ
  • ٹرمپ کی یورپ پر 25 فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی، تجارتی جنگ کا خطرہ!
  • حماس نے اسرائیل کے حوالے کی جانیوالی لاشوں کی شناخت ظاہر کر دی
  • نیپرا کی دسمبر 2024 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.95 روپے فی یونٹ ریلیف کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل
  • ریلوے پولیس کی دیانت داری، ایک لاکھ روپے کا گمشدہ سامان خاتون کو واپس مل گیا