قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ٹیم میں تبدیلیوں کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سمیت کئی سابق کرکٹرز نے پاکستانی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ 5 سے 6 سینئیر پلئیرز کو نکال دینا چاہیے، انکی موجودگی کے باوجود قومی ٹیم کئی بڑے ایونٹس جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

وسیم اکرم نے ٹین اسپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان اور دیگر کرکٹرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیلکٹرز کو چاہیے کہ وہ ٹیم میں بہتری کیلئے دلیرانہ فیصلے کریں، گرین شرٹس کو 2026 ٹی20 ورلڈکپ کیلئے ابھی سے منصوبہ بندی شروع کردینی چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ سالوں سے ان کھلاڑیوں کی موجودگی کے باوجود ہار رہے ہیں، اب وقت آگیا کہ ہم ٹیم میں 5 سے 6 بڑی تبدیلیاں کریں، چاہے 6 ماہ تک شکستیں دیکھنا پڑیں لیکن نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں اور انہیں موقع دیں۔

تاہم قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کے بیان پر ریماکس دیتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے وسیم بھائی بتائیں 6-7 (5-6) کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بعد ایسے کرکٹرز ہیں جو انکی جگہ لے سکیں؟۔

انہوں نے کہا کہ بڑے ناموں کو نکالنا بھی تنقید کا باعث بن سکتا ہے اور ایسا کرنے باوجود نتائج نہیں آئے تو پھر کیا ہوگا؟۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نئے کھلاڑی آئیں گے تو وہ ہار پر یہی کہیں گے کہ ہم ورلڈکپ کی تیاری کررہے ہیں اور پھر دوبارہ سرجری شروع ہوجائے گی۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے ہاتھوں چیمپئینز ٹرافی میں بدترین شکستوں کے باعث پاکستان ایونٹ کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوگیا تھا جبکہ شائقین اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ٹیم میں بابراعظم، ںسیم شاہ، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کی غرض سے دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کیا جاسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاہد ا فریدی نے وسیم اکرم ٹیم میں

پڑھیں:

مشتاق احمد کا مذاق اڑانے پر وسیم اکرم اور وقار یونس کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان

کراچی:

قومی ٹیم کے سابق کوچ مشتاق احمد نے وقار یونس اور وسیم اکرم کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا۔

مشتاق احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام کے میزبان فخر عالم کو ایک ویڈیو پیغام بھیجا جو انہوں نے اپنے پروگرام میں چلایا۔ اس ویڈیو میں مشتاق احمد نے پروگرام میں بطور مہمان بیٹھنے والے وسیم اکرم اور وقار یونس کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر گفتگو کی۔

مشتاق احمد نے کہا کہ وقار یونس اور وسیم اکرم میرے سابق کولیگ ہیں جن سے مجھے پیار ہیں مگر یہ دونوں میری کوچنگ کا مذاق اڑاتے ہیں تو اب میں وقار یونس کو 20 کروڑ اور وسیم اکرم کو 15 کروڑ روپے کا نوٹس بھیج رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب سوشل میڈیا کا جدید زمانہ ہے اور قانون میں بہت زیادہ ماڈرنائز ہوگیا ہے۔ میرا وکیل دونوں کو جلد قانونی نوٹس بھیجے گا۔

مشتاق احمد نے فخر عالم کو مخاطب کر کے یہ بھی کہا کہ وقار یونس کو بتادیں کہ لڑائی قد سے نہیں حوصلے اور بہادری سے ہوتی ہے لہذا میرے قد پر نہ جائیں۔

اس ویڈیو پر وقار یونس اور وسیم اکرم نے قہقہ لگایا اور کہا کہ مشی بھائی کے ویڈیو کے بعد پروگرام اچھا ہوجائے گا۔ دونوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب عدالت میں ملاقات ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

  • ناقص پرفارمنس؛ اسٹار کرکٹرز کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا
  • وسیم اکرم الزامات پر یووراج سنگھ کے والد کیخلاف پھٹ پڑے
  • “”رونالڈو کی ناسا ڈائٹ” وسیم اکرم کا رمیز پر طنز
  • رونالڈو کی ناسا ڈائٹ وسیم اکرم کا رمیز پر طنز
  • ذلت نہیں سہہ سکتا، ٹیم کی مفت مدد کو تیار ہوں،کرکٹرز پر تنقید کے بعد وسیم اکرم کا ردِ عمل سامنے آگیا
  • بھارتی بلے باز کے تعارف کرانے پر وسیم اکرم کا دلچسپ جواب
  • ’اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے‘، سابق کرکٹر کی وسیم اکرم کے بیان پر کڑی تنقید
  • مشتاق احمد کا مذاق اڑانے پر وسیم اکرم اور وقار یونس کو کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا اعلان
  • اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹرز پر طنز