لاہور:

لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب اور منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔
 

خفیہ اطلاع پر لیاقت آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے روہی نالے سے شراب فروش کو گرفتار کرلیا۔  ملزم رکشے میں شراب چھپا کر بہار کالونی میں سپلائی کرنے آیا تھا ۔

پولیس نے ملزم کے زیر استعمال رکشے کو بھی تحویل میں لے لیا۔ گرفتار ملزم عاطف سے 150 لیٹر سے زائد شراب برآمد کرکے مقدمہ درج  کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ شراب فروشوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

دوسری جانب لاہور میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بناتے ہوئے  منشیات ڈیلر کو گرفتار کرلیا گیا۔ خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ بین الاضلاعی منشیات ڈیلر غلام قمر منشیات کی ڈلیوری دینے کے لیے آتا ہوا رنگے ہاتھوں بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم غلام قمر سے لاکھوں روپے مالیت کی 8 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔ ملزم نے پشاور سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی دینے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: منشیات کی پولیس نے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کے عہدیدار پر تشدد میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں پیپلزپارٹی کے عہدیدار سے مارپیٹ کرنے والے مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہری پر تشدد میں بلوچستان کی بااثر شخصیت کا بیٹا ملوث نکلا۔ ملزم واقعے کے بعد شہر سے فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے 7 سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق تشدد میں ملوث مرکزی ملزم شاہ زین مری ہے۔ شاہ زین مری بلوچستان فرار ہوگیا ہے۔ گرفتارگارڈز کی شناخت غوث بخش ، علی زین، حسن اور جلاد خان کے نام سے ہوئی۔ گرفتار گارڈز شاہ زین مری کے ذاتی محافظ ہیں۔

مزید پڑھیں: ساؤتھ زون میں لاقانونیت کی انتہا، پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار پر مسلح افراد کا بہیمانہ تشدد

ڈی آئی جی ساؤتھ کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی ملزم شاہ زین مری نے اپنے گارڈز کے ساتھ مل کر شہری پر تشدد کیا۔ شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔ واقعے میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ برآمد کیے گئے اسلحے کی جانچ جاری ہے کہ اسلحہ لائسنس یافتہ تھا یا بغیر لائسنس تھا۔

بوٹ بیسن میں مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا تھا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 10 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات پکڑی گئی
  • کوئٹہ: کچلاک بائی پاس پر کارروائی، 58 کلو ہیروئن برآمد
  • لاہور: 7 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار
  • پیپلز پارٹی کے عہدیدار پر تشدد میں ملوث ملزمان گرفتار
  • منشیات کی دبئی، قطر اور برطانیہ اسمگلنگ کی کوششیں ناکام
  • لڑکی کی قبر کھودنے والا شخص گرفتار؛ آدھے انسانی دھڑ کا پُتلا اور دیگر اشیا برآمد
  • برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے ایک کلو سے زائد ویڈ برآمد، 2 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ: منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار
  • پشاور ایئرپورٹ سے 980 گرام آئس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام