بھارتی فوجیوں نے فروری میں 10 کشمیری شہید کیے
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
آج جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دو کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اور تین بچے یتیم ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ فروری میں 10 کشمیریوں کو شہید کیا۔ آج جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے دو کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کیا گیا۔ ان شہادتوں کے نتیجے میں ایک خاتون بیوہ اور تین بچے یتیم ہوئے۔ بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اہلکاروں اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیش ایجنسی (این آئی اے)، سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) اور کاﺅنٹر انٹیلی جنس کشمیر (سی آئی کے) کی ٹیموں نے گزشتہ ماہ محاصرے اور تلاشی کی192 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 840 شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، نوجوان، تاجر اور طلباء شامل ہیں۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے اکثر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور ”یو اے پی اے“ جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے گزشتہ ماہ مکانات اور اراضی سمیت 16 جائیدادیں ضبط کیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سلمان خان کو قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتاری کے بعد رہا کیوں کردیا گیا؟
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو حال ہی میں قتل کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد پولیس نے اسے رہا کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ورلی کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کو واٹس ایپ پر سلمان خان کو قتل کرنے اور ان کی گاڑی کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو ممبئی پولیس نے بھارتی شہر وڈوڈارا سے گرفتار کیا۔
اس شخص کی عمر 26 سال ہے جس کے تعلق بھارتی گجرات سے ہے تاہم اسے گرفتار کے کچھ دیر بعد ہی رہا بھی کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکیاں دینے والے اس شخص کو نمبر ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا تھا تاہم دوران تفتیش معلوم ہوا کہ اس شخص کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کے بعد اسے وارننگ دے کر رہا کردیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان کو گھر میں گھس کر قتل کرنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی جس کے بعد ان کی سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا تھا۔ اس سے قبل انہیں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے متعدد بار قتل کی دھمکیاں موصول ہوچکی ہیں۔