سعودی عرب: رمضان المبارک کے موقع پر سزاؤں میں کمی، کئی قیدی رہا
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
رمضان المبارک کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ہدایت پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی جس کے بعد کئی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے ان قیدیوں کے لیے معافی کے طریقۂ کار پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے، مرد اور خواتین قیدیوں کو رہا کر کے اہلِ خانہ میں واپس بھیجے جانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
سعودی وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے متعلقہ حکام کو سخاوت پر مبنی شاہی حکم پر فوری عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ماہِ رمضان کی آمد کے موقع پر سعودی عرب کے شہریوں سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم رمضان المبارک کے بابرکت مہینے تک پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ رحمت، مغفرت اور جہنم سے آزادی کا مہینہ ہے، ہم اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس مبارک ملک کو حرمین شریفین اور ان کی زیارت کرنے والوں کی خدمت کرنے کا موقع ملتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آسٹریلیا، انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا
سڈنی(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا، انڈونیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا جبکہ برونائی، ملائیشیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ دیگر ممالک میں بھارت اور فلپائن میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔
برطانیہ میں آغاز رمضان ایک ہی روز ہوگا یا دو علیحدہ روز، صورتحال کل واضح ہوجائے گی، امریکا میں کلینڈر کے تحت پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا، مساجد اور تنظیمیں چاند کی رویت کے مطابق فیصلہ کریں گی۔
سعودی عرب میں رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے، محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین بھی موجود ہیں۔ سعودی عرب میں آج چاند نظرآنے کا امکان ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض ریجن سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہورہے ہیں، القری کیلنڈر کے حساب سے آج شعبان کی 29 تاریخ ہے۔
سعودی اور غیر ملکیوں سے رمضان کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے، سعودی محکمہ فلکیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے آج قوی امکان ہے۔
رمضان المبارک کا چاند مختلف علاقوں میں دکھائی دے گا، چاند دیکھنے کی گواہی ملنے کے بعد ہی سرکاری سطح پر اس کا اعلان کیا جائے گا۔
سعودی ماہرین فلکیات کے مطابق رمضان المبارک کا چاند غروب آفتاب کے بعد 33 منٹ تک افق پر رہے گا، مطلع صاف ہونے کی وجہ سے چاند کو آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔
سعودی ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سدیررصدگاہ میں رمضان المبارک کا چاند سب سے قبل دیکھا جائے گا، سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق 5:55 منٹ پر چاند نظر آئے گا، پاکستان کے معیاری وقت کے 7:55 پر چاند نطر آئے گا۔
غزہ کی تباہ حال گلیوں میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں
غزہ کی تباہ حال گلیوں میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں جاری، محلوں اور بازاروں میں جھنڈیاں لگ گئیں، بچے بھی خوشی سے سرشار ہیں۔
فلسطینی فنکار نے ملبے پر رمضان مبارک اور دیواروں پر فلسطین کا نام لکھ کر اپنی خوشی کا اظہار کیا، مغربی کنارے میں مہنگائی اور تنگ دستی میں عوام رمضان کی برکتوں کو لے کر پرامید ہیں۔