رونالڈو کی ناسا ڈائٹ وسیم اکرم کا رمیز پر طنز
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مشتاق احمد کے بعد سابق کرکٹر و چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو بھی نہ بخشا۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی کی ٹیم ناقص کارکردگی اور گروپ راؤنڈ سے باہر ہونے پر وسیم اکرم کا غصہ کم نہ ہوا، انہوں نے دو روز قبل کھلاڑیوں کے کیلے کھانے پر انہیں تقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انکا کہنا تھا کہ اگر یہاں عمران خان میرے کپتان ہوتے تو مجھے مارتے۔
مزید پڑھیں: ٹیم میں 5 سے 6 تبدیلیاں؛ شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کو آڑے ہاتھوں لے لیا
گزشتہ روز سابق کپتان کے پروگرام کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وسیم اکرم پینل میں موجود دیگر کھلاڑیوں کیساتھ گفتگو کررہے ہیں، جس میں وقار یونس کے علاوہ بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا بھی موجود تھے۔
وسیم اکرم نے سابق چیئرمین و کرکٹر رمیز راجا کے ایک بیان پر انہیں طنز کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈ کی کا ڈائٹ پلان نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ’’رونالڈو کا ڈائٹ پلان ناسا کے سائنسدانوں نے تیار کیا ہے‘‘
رمیز راجا کے تبصرے پر انہیں دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا تاہم اب شو میں وسیم اکرم نے اپنے ساتھی کرکٹر کا مذاق بنایا جس پر مداح شدید ناراض ہیں۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے شو کے دوران کہا کہ سنا ہے کہ ناسا کرسٹیانو رونالڈو کی خوراک بناتا ہے، (بعدازاں انہوں نے وقار یونس کی طرف اشارہ کیا) اور کہا وقار جانتا ہے، پھر دونوں ہنس پڑے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم، شاہین سمیت کئی کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا
سابق کرکٹر نے پروگرام میں پاکستانی ٹیم پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ایسے وقت میں 'قدیم کرکٹ' کھیل رہی ہے جہاں کھیل کی رفتار کئی گنا بڑھ گئی ہے۔
مزید پڑھیں: "اتنے کیلے بندر بھی نہیں کھاتے" وسیم اکرم کا پاکستانی کرکٹرز پر طنز
وسیم اکرم نے پاکستانی بولرز کے کچھ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ ہمارے بالرز 60 کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں (یعنی 60 رنز پر ایک وکٹ)۔
انہوں نے کہا کہ ہماری بالنگ اوسط 14 ٹیمیں جو ون ڈے کھیل رہی ہیں ان میں 12ویں نمبر ہے یعنی عمان اور امریکا سے بھی زیادہ خراب ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وسیم اکرم نے مزید پڑھیں انہوں نے
پڑھیں:
عمر میں فرق 6 سال؛ ملک پھر بھی پلئیر لیکن سرفراز ٹیم ڈائریکٹر! کیوں؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 43 سالہ آل راؤنڈر شعیب ملک کے بطور پلئیر کھیلنے اور سرفراز کو ٹیم ڈائریکٹر بنانے پر فینز بھڑک اُٹھے۔
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 37 سالہ سرفراز احمد کو فرنچائز کو ٹیم ڈائریکٹر بنانے کا اعلان کیا جبکہ پلئیرز ڈرافٹ میں فرنچائز نے 43 سالہ شعیب ملک کو پِک کیا۔
فرنچائز کے اس اقدام پر انہیں فینز کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کئی صارفین نے کہا کہ انہیں کراچی کا پلئیر ہونے کی وجہ سے اس سلوک کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سابق کرکٹر نے سوال اُٹھادیا
ادھر نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اٹھایا۔
مزید پڑھیں: سرفراز احمد کو کوئٹہ گلیڈ ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر بنا دیا گیا
انکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو عمر رسیدہ کرکٹرز کو کھلانے اور انہیں سلیکٹ کرنے کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے، آل راؤنڈر ڈومیسٹک کرکٹ میں اسٹالینز کے ٹیم مینٹور رہ چکے ہیں جبکہ پی ایس ایل میں وہ بطور پلئیر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ شاداب کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا
محمد یوسف نے کہا کہ شعیب ملک کو بطور پلئیر پی ایس ایل کھیلنا مفادات کا تصادم ہے، اگر آپ ایسے مجھے کھیلنے کو کہیں تو میں بھی تیار ہوں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کی برابری کرلی
واضح رہے کہ شعیب ملک رواں ایڈیشن میں بطور پلئیر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں، انہوں نے ابتدائی دو میچز میں محض 14 رنز بنائے ہیں اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے۔