Daily Mumtaz:
2025-03-01@09:37:19 GMT

کرپٹو کرنسی اسکینڈل پر تمنا بھاٹیہ نے خاموشی توڑ دی

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

کرپٹو کرنسی اسکینڈل پر تمنا بھاٹیہ نے خاموشی توڑ دی

ساؤتھ انڈین اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے کرپٹو کرنسی اسکینڈل سے متعلق زیرِ گردش خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ کا نام 2.4 کروڑ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ میں سامنے آ رہا تھا۔

مختلف ذرائع کی جانب سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھی کہ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور کاجل اگروال سے 2.

4 کروڑ بھارتی روپے کے کرپٹو کرنسی فراڈ کے سلسلے میں تفتیش کی جائے گی تاہم اب تمنا بھاٹیہ نے ان گردش کرنے والی خبروں پر لب کشائی کی ہے۔

اداکارہ نے زیرِ گردش خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے انہیں مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کرپٹو کرنسی اسکینڈل میں میرے ملوث ہونے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں، جو کہ غلط ہے، میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں، میری درخواست ہے کہ بے بنیاد اور ایسی جعلی، گمراہ کن خبریں اور افواہیں نہ پھیلائیں۔

تمنا بھاٹیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ میری ٹیم ضروری قانونی کارروائی کے لیے صورتِ حال کا جائزہ لے رہی ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرپٹو کرنسی

پڑھیں:

کرنسی مستحکم، مہنگائی کم، فارن ایکسچینج ٹھیک اورپاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے:وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے، پی آئی اے کی نجکاری دوسری بار کی جا رہی ہے جبکہ کرپٹو کرنسی کیلئے کونسل بنانے پر مشاورت جاری ہے۔ایک انٹرویو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے، کرنسی مستحکم، مہنگائی کم اور فارن ایکسچینج ٹھیک ہو رہے ہیں، معیشت کو کیسے آگے لایا جائے اس پر مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی معیشت کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز زیرغور ہیں، آنے والے بجٹ سے پہلے مشاورت کیلئے خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کے دورے کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرلائنز (پی آئی اے) دوبارہ ری لانچ ہو رہی ہے، یورپ کے روٹس کھل گئے ہیں، یو کے روٹس کو بھی جلد کھولا جائے گا، پی آئی اے کی دوسری بار ری لانچنگ سے بہترنتائج سامنے آئیں گے، امریکا سے آئے مشیروں سے ملاقات کی ہے، کرپٹو کرنسی کیلئے کرپٹو کونسل بنانے کا سوچ رہے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ مربوط طریقے سے کرپٹو کرنسی کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر امور پر مشاورت جاری ہے، 20 سے 22 ملین لوگ کرپٹو کرنسی سے وابستہ ہیں، کرپٹو کرنسی میں 20 سے 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، اگراتنی بڑی رقم کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے تو اس کو ریگولیٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا ایک وفد تکنیکی مشن پر پاکستان آیا ہے، کلائمیٹ سے متعلق فنڈز کے معاملات یہ وفد دیکھے گا، 6 مہینوں کے ریویو کیلئے اگلے مہینے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ رہا ہے، امید ہے کہ یہ ریویو ٹھیک جائے گا۔محمد اورنگزیب نے مزید بتایا کہ پاکستان آئی ایف ایم کی شرائط پر پورا اترچکا ہوگا اور پاکستان میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مصطفی قتل کیس، مرکزی ملزم کے گھر سے کرپٹو کرنسی کی 2 مائنگ مشینیں برآمد
  • ایف بی آئی نے 1.5 ارب ڈالرز کی کرپٹو چوری کا الزام شمالی کوریا پر لگا دیا
  • ایف بی آئی کا شمالی کورین ہیکرز پر ڈیڑھ ارب ڈالر کے ورچوئل اثاثے چرانے کا الزام
  • کرنسی مستحکم، مہنگائی کم، فارن ایکسچینج ٹھیک اورپاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے:وزیر خزانہ
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس: نامزد ملزم ارمغان کا رقم کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرنے کا انکشاف
  • روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
  • ملکی معیشت درست سمت میں چل پڑی، کرنسی مستحکم اور مہنگائی کم ہوئی ہے: وزیر خزانہ
  • فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
  • فخرزمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی،تفصیلی گفتگو سب نیوز پر