عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے عمران خان کے وکیل فیصل چودھری کی درخواست پر تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکم میں لکھا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت پیش ہوکر وضاحت کریں کہ عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا، عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزیدسماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف ایڈووکیٹ فیصل فرید چودھری کے ذریعے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران خان کی سے ملاقات نہ

پڑھیں:

9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس، پنجاب حکومت کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت

عالیہ حمزہ اور شہریار آفریدی و دیگر کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس میں پنجاب حکومت کو رپورٹ جمع کروانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 اور 10 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر جزل پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔ عالیہ حمزہ اور شہریار آفریدی و دیگر کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت سے وقت مانگ لیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ضمانت منسوخی کی اپیلیں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
  • عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے کا کیس، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل طلب
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی  ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
  • عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرلیا
  • 9 مئی ملزمان کی ضمانت منسوخی کیس، پنجاب حکومت کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت
  • ریڑھی بانوں سے متعلق بل 26ویں ترمیم کیساتھ لگا دیتے، منظور ہوجاتا، عدالتی ریمارکس پر قہقہے
  • بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن
  • ’شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کرکے پارٹی میں واپس آسکتے ہیں‘
  • توہینِ عدالت کیس،چیف سیکریٹری پنجاب کو جواب داخل کرانے کی مہلت