بھارت، 17 سال کے نوجوان کے پیٹ سے اضافی ٹانگیں علیحدہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
بھارتی شہر نئی دلی میں 17 سال کے نوجوان کے پیٹ سے اضافی ٹانگیں علیحدہ کرنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پیٹ سے 15 کلو وزنی اضافی ٹانگیں، کولہے اور جنسی اعضاء کو علیحدہ کیا گیا۔
ڈاکٹر اسوری کرشنا نے بتایا کہ نوجوان کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے سرجری خاصی مشکل تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ’پیراسیٹک ٹوئن‘ ایک ایسا جڑواں بچہ ہوتا ہے جو پیدائش سے قبل ہی بڑھنا بند کردیتا ہے،
ایسا بچہ اپنے بہن یا بھائی کے جسم سے طاقت حاصل کرتا رہتا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی عرب میں عوام سے آج رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آج 28 فروری کو مغرب کے بعد رمضان المبارک کا چاند تلاش کریں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے عوام کو ہدایت کی ہے چاند نظر آنے کی صورت میں قریبی عدالت میں شہادت جمع کرائیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھا جائے اور اسلامی اصولوں کے مطابق شہادت دی جائے۔
یہ خبر پڑھیں : 33 سال بعد رمضان میں قدرتی طور پر ایسا کیا ہونے جارہا ہے؟ جانیے
بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ قریبی عدالت کے ساتھ ساتھ چاند دیکھنے کی شہادتیں رویت کمیٹی کو بھی جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
خیال رہے کہ ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب میں 28 فروری کو رمضان نظر آسکتا ہے اور یکم رمضان مارچ کی پہلی تاریخ ہوگا۔
اگر ایسا ہوجاتا ہے تو 30 سال بعد ایسا موقع آئے گا جب اسلامی اور عیسوئی مہینوں کا آغاز ایک ہی تاریخ ہوگا۔