پنجاب کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 20 دہشتگرد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
پنجاب کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا، 20 دہشتگرد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز
لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کے دو جبکہ راولپنڈی سے ایک خطرناک دہشت گرد کو پکڑا گیا ہے۔
حکام کے مطابق راولپنڈی سے گرفتار ہونے والے دہشت گرد منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تخریب کاری کی کارروائیوں کے ذریعے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید تفتیش میں مصروف ہیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
دہشتگرد پاک ایران تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کو دہشتگردوں نے بے دردی سے قتل کیا، جن کا تعلق پنجاب سے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران میں 8 پاکستانی مزدوروں کے بے دردی سے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی۔ یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے پیش کی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان ایران میں پاکستانی مزدوروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی مزدوروں کو دہشتگردوں نے بے دردی سے قتل کیا، جن کا تعلق پنجاب سے تھا۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر پاک ایران برادرانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، ایران پاکستان کا ہمسایہ اور اسلامی برادر ملک ہے، لہٰذا ایران حکومت فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کرے اور انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔ قرارداد میں واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔