اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایف بی آرکا رواںمالی سال کےپہلے آٹھ ماہ ( جولائی تا فروری) کے دوران ٹیکس ریونیو میں میں 600ارب روپے سے زائد کا شارٹ فال رہا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 8ماہ کے دوران 7947ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا تھا لیکن 7344ارب روپے ٹیکس ریونیو جمع کیا گیا ا سطرح 8 ماہ میں603 ارب روپے کا شارٹ فال رہا ہے۔

ماہ فروری میں ایف بی آر نے 983 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کے مقابلے میں 850 ارب روپے جمع کیے ہیں، اس طرح ماہ فروری میں بھی ٹیکس ریونیو میں 133ار ب روپے کم جمع ہوئے۔

گزشتہ سات ماہ میں ایف بی آر کے ٹیکس ریونیو میں 468 ارب روپے کا شارٹ فال تھاجو اب بڑھ کر 603 ارب روپے ہوگیا ہے ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹیکس ریونیو میں ایف بی ا ر شارٹ فال ارب روپے

پڑھیں:

آسٹریلوی بیٹر میتھیو شارٹ کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے بیٹر میتھیو شارٹ کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔

انجری کا شکار میتھیو شارٹ چیمپئنز ٹرافی کا سیمی فائنل مس کر سکتے ہیں۔

آسٹریلیا کا چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل بھارت یا نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہفتے ہو گا۔

میتھیو شارٹ افغانستان کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

اس حوالے سے آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ میرا نہیں خیال میتھیو شارٹ سیمی فائنل کے لیے فٹ ہوں گے، وہ مشکل میں ہیں اور زیادہ موومنٹ نہیں کر سکتے۔

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ میتھیو شارٹ کے فٹ ہونے کے لیے وقت کافی نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ میتھیو شارٹ فٹ نہ ہو سکے تو ان کی جگہ جیک فریزر میکگرک کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف بی آر نے فروری کے دوران 850 ارب روپے کے محصولات جمع کیے
  • آسٹریلیا کو سیمی فائنل سے قبل بڑا دھچکا، ایک اور کھلاڑی انجرڈ
  • آسٹریلوی بیٹر میتھیو شارٹ کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ
  • کیا آسٹریلوی بلے باز میتھیو شارٹ سیمی فائنل نہیں کھیل پائیں گے؟
  • ایف بی آر کو جھٹکا، بڑے ریونیو شارٹ فال لا سامنا
  • ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 8 ماہ میں 601 ارب کے شارٹ فال کا سامنا
  • تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
  • کیا حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا؟
  • تنخواہ دار طبقہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب گیا، ریلیف دینے کے لیے بڑی تجویز سامنے آگئی