Jang News:
2025-04-16@22:51:51 GMT

کوئٹہ: درجۂ حرارت صفر ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT

کوئٹہ: درجۂ حرارت صفر ریکارڈ

—فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالخلافہ وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کم سے کم درجۂ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔

بلوچستان کے اکثر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں مطلع صاف رہنے کا امکان ملک بھر میں تیز بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 2 اور 3 مارچ کو تیز بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

کے پی کے بالائی اضلاع میں کل سے بارش و برفباری کا امکان

 ادھر کے پی کے بالائی اضلاع میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 2 مارچ سے 4 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رہنے کا امکان کا امکان ہے اضلاع میں کے مطابق

پڑھیں:

آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انتباہ: سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر ( ہیٹ ویو) برقرار رہنے کا امکان ہے۔

آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم (شام/رات) بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اورگلگت بلتستان میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہا۔

آج ریکارڈکئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت :
سبی،شہید بینظیر آباد47 ،پڈ عیدن،دادو،جیکب آباد،لاڑکانہ46، رحیم یارخان،حیدرآباد ، خیرپور ، موہنجوداڑو، مٹھی،روہڑی اورٹنڈو جام میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بدھ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع۔
بدھ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک جبکہ شام/رات میں آندھی /جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پرموسلادھار بارش / ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں درجۂ حرارت میں اضافے، بارشوں میں کمی کا امکان
  • سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان
  • موسم میں پھر تبدیل، بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی,کسانوں کو مختاط رہنے کی ہدایت
  • وادیٔ کوئٹہ میں موسم خشک اور معتدل
  • آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
  • سندھ اور بلوچستان میں 18 اپریل تک گرمی رہے گی
  • پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے، بارشوں سے متعلق الرٹ
  • بلوچستان: جنوبی اضلاع میں دوپہر کے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار
  • آج بروز پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان