چلاس، علماء کمیٹی اور حکومتی نمائندوں میں مذاکرات، 20 رکنی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 1st, March 2025 GMT
بات چیت کے دوران علماء کرام نے 20 رکنی کمیٹی تشکیل دینے پر رضامندی ظاہر کی، یہ کمیٹی آئندہ منسٹیریل کمیٹی کے ساتھ مزید مذاکرات کرے گی تاکہ معاملات کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون کی سربراہی میں علماء کمیٹی کے ساتھ اہم مذاکرات کمشنر آفس دیامر میں منعقد ہوئے۔ جس میں صوبائی وزیر ایکسائز رحمت خالق، کمشنر دیامر استور ڈویژن، ڈپٹی کمشنر دیامر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سرکاری بیان کے مطابق مذاکرات خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئے، جس میں علماء کرام اور حکومتی نمائندوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت کے دوران علماء کرام نے 20 رکنی کمیٹی تشکیل دینے پر رضامندی ظاہر کی، یہ کمیٹی آئندہ منسٹیریل کمیٹی کے ساتھ مزید مذاکرات کرے گی تاکہ معاملات کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے۔ حکومتی نمائندوں اور علماء کرام کے درمیان اس مثبت پیش رفت کو عوامی و سماجی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے، اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں استحکام اور ہم آہنگی کے فروغ میں معاون ثابت ہوں گے.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علماء کرام
پڑھیں:
عوامی ایکشن کمیٹی کا دیامر لانگ مارچ موخر کرنے کا اعلان
اے اے سی کے مرکزی چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے دیامر دھرنے کے امیر مولانا حضرت اللہ کی اپیل پر دیامر لانگ مارچ کو فی الوقت موخر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے دیامر لانگ مارچ کو موخر کر دیا۔ اے اے سی کے مرکزی چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی نے دیامر دھرنے کے امیر مولانا حضرت اللہ کی اپیل پر دیامر لانگ مارچ کو فی الوقت موخر کیا ہے، مولانا حضرت اللہ نے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ دیامر میں پیشرفت ہو سکتی ہے اور کوئی خوشخبری آسکتی ہے، لہذا گلگت سے لانگ مارچ کو فی الحال موخر کریں، مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں ہم آپ کو کال دینگے۔ مولانا حضرت اللہ کی اپیل پر عوامی ایکشن کمیٹی نے لانگ مارچ کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم مذاکرات میں ناکامی کی صورت میں پوری طاقت کیساتھ دس اضلاع سے دیامر کی طرف لانگ مارچ شروع کیا جائیگا۔