اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) معروف نعت خواں عبدالرزاق جامی نے نماز جمعہ جاتی امرا  میں ادا کی اور شریف پیلس میں سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر عبدالرزاق جامی نے اپنی پرسوز آواز میں نعتیہ کلام پیش کیا میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ جامی صاحب اللہ تعالیٰ نے آپ کو عمر کے اس حصے میں بھی توانا آواز عطا کی ہے آپ کے آنے سے میرے سامنے وہ سارا منظر آتا ہے جب مشکل وقت میں آپ میرے عظیم والد کے ساتھ موجود ہوتے تھے عبدالرزاق جامی نے کہا  بڑے میاں صاحب سے مجھے دو قومی نظریہ کے مایہ ناز علمبردار امام صحافت مجید نظامی نے پہلی بار ملوایا تھا جس کے بعد بڑے میاں صاحب سے میرا ہمیشہ اور ہمہ وقت ساتھ رہا ان کی شفقت میں گذرا وقت میری زندگی کا اثاثہ ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

صدر مملکت نے ابو ظبی کے ولی عہد کو نشان پاکستان سے نواز دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کے دوران ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو نشان پاکستان سے نواز دیا۔

ابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ایوان صدر میں شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازنے کی خصوصی تقریب جاری ہے جس میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر شریک ہیں۔

تقریب کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری نے ابوظہبی کے ولی عہد خالد بن محمد بن زاید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا۔ابوظبی کی ولی عہد کی پاکستان کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں نشان پاکستان کا اعزاز دیا گیا۔

شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کے ساتھ تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا۔اس سے قبل، ابو ظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان وفد کے ساتھ نورخان ایئربیس پہنچے، اماراتی وفد میں وزرا، کاروباری شخصیات اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔

صدر پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف سمیت حکومتی وزرا نے معزز مہمان کا والہانہ استقبال کیا، بچوں نے انہیں گلدستے پیش کیے جب کہ دارالحکومت میں بارش کے پیش نظر شہباز شریف معزز مہمان کو بارش سے محفوظ رکھنے کے لیے خود چھتری تھام کر چلتے رہے۔شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ولی عہد نے شہبازشریف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نئے وفاقی وزراء، وزراء مملکت اور مشیروں سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات
  • زاہدخان ن لیگ میں شامل ‘پارٹی کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھییں : نواز شریف
  • صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ، نواز شریف سےملاقات متوقع
  • عوام نیشنل پارٹی کے اہم رہنما کی نواز شریف سے ملاقات، ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت کا اعلان
  • صدر مملکت نے ابو ظبی کے ولی عہد کو نشان پاکستان سے نواز دیا
  • نواز شریف کی ماڈل ٹاون آمد، پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں، سیاسی امور پر مشاورت
  • نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک، رہنما ئوں کا خیبرپختونخوا کے دوروں کا مشورہ
  • نواز شریف سیاسی میدان میں متحرک، اے این پی کی اہم وکٹ اڑا دی
  • پشاور، ایم این اے انجینئر حمید حسین کا ٹیسکو کے چیف سے ملاقات، ضلع کرم کے بجلی کے بحران پر گفتگو