راکھی ساونت کو کچھ دنوں پہلے تک اپنے لیے کوئی پاکستانی دلہا ڈھونڈ رہی تھیں اب ایک حیران انکشاف کردیا۔

راکھی ساونت سلمان خان کو اپنا منہ بولا بھائی کہتی ہیں اور اداکار سلمان خان نے کئی مشکل مواقع پر راکھی ساونت کی مدد کرکے خود کو بھائی ثابت بھی کیا ہے۔

راکھی ساونت اور سلمان خان کے اس رشتے سے پوری انڈسٹری واقف ہے اور دونوں اس کا برملہ اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔

تاہم شاید ہی کسی کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ بجرنگی بھائی جان نے اپنے لیے دلہن ڈھونڈنے کا ٹاسک راکھی ساونت کو دے رکھا ہے۔

راکھی ساونت نے اپنی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ میں نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان کے لیے پاکستانی دلہن تلاش کرلی ہے۔

اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ میں نے پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کو سلمان خان کیلئے پسند کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی، میں نے بھابھی چن لی ہے اور وہ ہانیہ عامر ہیں۔

راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلمان میرے بھائی ہیں اور آپ پاکستان سے میری بھابھی ہیں۔

سلمان خان اور ہانیہ عامر کی شادی کے ساتھ ساتھ راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی دعوت بھی دے ڈالی۔

راکھی ساونت کے اس بیان پر سلمان خان اور ہانیہ عامر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس بیان کو محض سستی شہرت کا ذریعہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت اور ہانیہ عامر کے درمیان سوشل میڈیا پر ہلکہ پھلکی لفظوں کی جنگ بھی شروع ہوئی تھی۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: راکھی ساونت نے ہانیہ عامر

پڑھیں:

اداکار عمر شہزاد کی دلہن کون ہیں؟ راز سے پردہ اُٹھ گیا

مکہ میں نکاح کرنیوالے اداکار عمر شہزاد کی دلہن کون ہیں؟ راز سے پردہ اُٹھ گیامتعدد پوسٹس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار عمر شہزاد کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ انسٹاگرام انفلوئنسر ہیںپاکستان شوبز انڈسٹری کے  اداکار و ماڈل عمر شہزاد کی دلہن سے متعلق متعدد افواہوں اور  چہ مگوئیوں کے بعد نئی نویلی دلہن خود سامنے آ گئیں۔عمر شہزاد نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔عمر شہزاد نے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے ہو کر اہلیہ کی شناخت ظاہر کیے بغیر ان کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔اداکار نے اس پوسٹ کے کیپشن میں قرآنی آیت لکھتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ مکہ مکرمہ کے بابرکت آسمان کے نیچے میں نے اپنی زندگی میں نئے باب کا آغاز کیا ہے۔اب سوشل میڈیا پر وائرل متعدد پوسٹس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار عمر شہزاد کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ انسٹاگرام انفلوئنسر شانزے لودھی ہیں۔دوسری جانب انسٹاگرام پر 7,630 فالوورز رکھنے والی انفلوئنسر شانزے لودھی کی جانب سے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس بات کی تصدیق کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راکھی ساونت نے سلمان خان کے لیے پاکستانی دلہن چن لی
  • فرح خان کیس پر راکھی ساونت نے ہندوستانی بھاؤ کو کھری کھری سنادیں
  • پولیس شہداء کی فیملیز  میں اب شہید کی بہن بھی نوکری حاصل کر سکے گی
  • ہانیہ عامر کی بالی ووڈ میں دبنگ انٹری کا دیپکا پاڈوکون سے کیا تعلق ہے؟
  • کیا راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار کے ساتھ منگنی کرلی؟ ہیرے کی انگوٹھی پہنتے ویڈیو وائرل
  • پاکستانی اداکار دودی خان نے راکھی ساونت کو ہیرے کی انگوٹھی پہنا دی
  • ڈوڈی خان نے راکھی کو انگوٹھی پہنا کر اپنے تعلقات کی حقیقت بتادی
  • اداکار عمر شہزاد کی دلہن کون ہیں؟ راز سے پردہ اُٹھ گیا
  • راکھی ساونت اور دودی خان نے اپنے تعلقات کو کیا نام دیا؟