دفاعی چیمپئن گروپ اے میں ٹیبل پر سب سے نچلے نمبر پر پہنچ گئی
انگلینڈ میں 2013 ٹورنامنٹ میں بھی پاکستان کے0 پوائنٹس تھے

پاکستان کو چیمپئنزٹرافی میں ایک بھی فتح نہ ملی، اس فارمیٹ کے ری برانڈ کے بعد بغیر جیت کے اختتام کرنیوالا پہلا چیمپئنز ٹرافی میزبان بن گیا۔پاکستان کی سرزمین تقریباً تین دہائیوں کے بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہی ہے تاہم ایونٹ کا اختتام پاکستان ٹیم کے لیے کافی تلخ اور مایوسی کن انداز میں ہوا ہے کیونکہ میزبان ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بغیر کوئی میچ جیتے ہی باہر ہوچکی ہے۔27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کا آخری گروپ میچ راولپنڈی میں شیڈول تھا جو بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا اور پاکستان ٹیم جیت کی آس لیے رہ گئی۔بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان کی شرمناک مہم اختتام پذید ہوئی اور دفاعی چیمپئن نے گروپ اے میں ٹیبل پر سب سے نچلے نمبر پر پہنچ گئی۔2002 میں چیمپیئنز ٹرافی کی ری برانڈنگ کے بعد پاکستان بغیر کسی فتح کے بغیر باہر ہونے والا پہلا میزبان ملک بن گیا ہے۔پاکستان جو کبھی کرکٹ کے پاور ہائوس کی حیثیت رکھتا تھا یہ اس کے لیے یہ دوسرا موقع ہے جب وہ بغیر کسی کامیابی کے ایونٹ کی مہم ختم کر رہا ہے، انگلینڈ میں 2013 کے ٹورنامنٹ کے دوران بھی پاکستان کے ٹیبل پر 0 پوائنٹس تھے۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

کبریٰ خان کا دل موہ لینے والا عروسی لباس کتنے کا تھا؟

پاکستان کی معروف اور صفِ اول کی اداکارہ کبریٰ خان نے اپنے قریبی دوست اداکار گوہر رشید کے ساتھ شادی کر لی جس کی کچھ تقریبات مکہ مکرمہ اور کچھ پاکستان میں ہوئیں۔انڈسٹری کا نوبیاہتا جوڑا مکہ مکرمہ میں ہونے والے نکاح کے بعد آج کل پاکستان میں شادی کی تقریبات میں مصروف ہے۔کبریٰ خان اور گوہر رشید اپنی شادی کے سلسلے میں ہونے والی ہلے گلے سے بھرپور تقریبات کی نت نئی خوبصورت ویڈیوز اور تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کررہے ہیں۔حال ہی میں کبریٰ خان نے شادی کی مرکزی تقریب سے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے حسین ترین عروسی لباس، بلش پِنک رنگ کے غرارے پر ڈیزائنر کا شکریہ ادا کیا۔ملبوسات کی ویب سائٹ کے مطابق کبریٰ خان کی جانب سے اپنی شادی کی مرکزی تقریب پر پہنے گئے اس غرارے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔کبریٰ خان کی جانب سے پہنے گئے اس غرارے کو ’برائے کبریٰ‘ کا نام دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ 25 کراچی میں اختتام پذیر
  • چیمپئنز ٹرافی سے باہرہونیوالی پاکستانی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • ‘کبھی ایسی میزبانی کا نہیں سوچا تھا’، بھارتی صحافی وکرانت گپتا پاکستان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے
  • چیمپئینز ٹرافی جیتنے والی اور ہارنے والی ٹیم کی کتنا معاوضہ ملے گا۔؟
  • پاکستان چیمپئنزٹرافی میں کوئی میچ نہ جیتنے والا پہلا میزبان
  • چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نہ آنے پر بھارت میں ایشیا کپ کا انعقاد مشکل میں پڑ گیا
  • کراچی ایک بار پھرایم کیو ایم سے پہلے والے کراچی کی طرف بڑھ رہاہے، خالد مقبول صدیقی
  • چیمپئینز ٹرافی؛ قومی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے پر وزیراعظم نوٹس لیں گے؟
  • کبریٰ خان کا دل موہ لینے والا عروسی لباس کتنے کا تھا؟