Express News:
2025-04-19@03:26:49 GMT

راکھی ساونت نے پاکستان میں سلمان خان کیلیے دلہن ڈھونڈ لی

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

راکھی ساونت کو کچھ دنوں پہلے تک اپنے لیے کوئی پاکستانی دلہا ڈھونڈ رہی تھیں اب ایک حیران انکشاف کردیا۔

راکھی ساونت سلمان خان کو اپنا منہ بولا بھائی کہتی ہیں اور اداکار سلمان خان نے کئی مشکل مواقع پر راکھی ساونت کی مدد کرکے خود کو بھائی ثابت بھی کیا ہے۔

راکھی ساونت اور سلمان خان کے اس رشتے سے پوری انڈسٹری واقف ہے اور دونوں اس کا برملہ اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔

تاہم شاید ہی کسی کو یہ بھی معلوم ہوگا کہ بجرنگی بھائی جان نے اپنے لیے دلہن ڈھونڈنے کا ٹاسک راکھی ساونت کو دے رکھا ہے۔

راکھی ساونت نے اپنی ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ میں نے اپنے منہ بولے بھائی سلمان خان کے لیے پاکستانی دلہن تلاش کرلی ہے۔

اداکارہ راکھی ساونت نے کہا کہ میں نے پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کو سلمان خان کیلئے پسند کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے سلمان خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھائی، میں نے بھابھی چن لی ہے اور وہ ہانیہ عامر ہیں۔

راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سلمان میرے بھائی ہیں اور آپ پاکستان سے میری بھابھی ہیں۔

سلمان خان اور ہانیہ عامر کی شادی کے ساتھ ساتھ راکھی ساونت نے ہانیہ عامر کو سلمان خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی دعوت بھی دے ڈالی۔

راکھی ساونت کے اس بیان پر سلمان خان اور ہانیہ عامر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس بیان کو محض سستی شہرت کا ذریعہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ راکھی ساونت اور ہانیہ عامر کے درمیان سوشل میڈیا پر ہلکہ پھلکی لفظوں کی جنگ بھی شروع ہوئی تھی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راکھی ساونت نے ہانیہ عامر

پڑھیں:

پاکستان اور ہنگری کے سفارت کاروں کیلیے ویزا فری سروس کے معاہدے پر دستخط

پاکستان اور ہنگری کے درمیان بغیر ویزا داخلے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے گئے ہیں، جس کا اطلاق سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکاستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلیے ویزا شرط ختم کرنے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافت، آثار قدیمہ، ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ثقافت، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو (Mr. Péter Szijjártó) کی وزیر اعظم ہاؤس میں  ملاقات ہوئی۔  

ہنگری کے وزیر خارجہ اس وقت پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیراعظم وکٹر اوربان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کے ہنگری کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

انہوں نے وزیراعظم اوربان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا بھی پیغام بھیجا۔

وزیر اعظم کو دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بارے میں بتایا گیا۔  وزیرِ اعظم نے پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا کے خاتمے کے ساتھ ساتھ ثقافت، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک کے مابین کاروبار کے (B2B) تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے وزیر خارجہ کے ہمراہ ہنگری کے تجارتی وفد کا خیرمقدم کیا جس نے آج اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان ہنگری بزنس فورم میں شرکت کی دوطرفہ تعلقات کے علاوہ، ملاقات میں علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں موجودہ عالمی منظر نامے میں چیلنجز پر قابو پانے کے لیے تعاون اور بات چیت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ رواں برس پاکستان اور ہنگری کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ ہے جو دونوں ممالک کو اپنے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی پی کے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
  • ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کی فلم میں کون سا کردار ادا کریں گی؟
  • پاکستان اور ہنگری کے سفارت کاروں کیلیے ویزا فری سروس کے معاہدے پر دستخط
  • ناسا نے دور افتادہ سیارے پر زندگی کے ٹھوس آثار ڈھونڈ نکالے
  • انوکھی شادی: 90 سالہ شخص اور بیٹا ایک ساتھ دولہا بن گئے
  • برطانیہ پاکستانی معیشت کو 2 ٹریلین ڈالر تک لے جانے میں شراکت داری کیلیے تیار
  • چینی کمپنی کا پاکستانی بحری صنعت میں بڑی سرمایہ کاری کیلیے اظہارِ دلچسپی
  • چینی کمپنی کا پاکستانی بحری صنعت میں بڑی  سرمایہ کاری  کیلیے اظہارِ دلچسپی
  • لاپتا 4افغان بھائی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بازیابی کیلیے پولیس کو مزید دو ہفتوں کا وقت دیدیا
  • ’شوبز میں دکھاوے کے دوست بنتے ہیں‘، نعیمہ بٹ ساتھی اداکاروں پر برس پڑیں