پشاور:

اے این پی کے مرکزی صدرایمل ولی خان نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے خلاف علم بغاوت بلندکرتے ہوئے سعودی عرب کے فیصلہ کے مطابق روزہ رکھنے اورعید منانے کااعلان کردیا۔

انہوں نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ بحثیت مسلمان، ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، پاکستان کی رویتِ ہلال کمیٹی اکثر ایسے فیصلے کرتی ہے جو عالمی رویت سے مختلف ہوتے ہیں۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں ہم رمضان کے آخری عشرے کی برکات اور اجتماعی عبادات کے ثمرات سے محروم رہ جاتے ہیں، میرا ماننا ہے کہ ہمیں چاند کے فیصلے میں مستند اور قابلِ اعتماد ذرائع کی پیروی کرنی چاہیے،اس سے امتِ مسلمہ کے ساتھ یکجہتی قائم رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وجہ سےاس بار میں سعودی عرب کے اعلان کے مطابق روزے رکھنے اور عید منانے کا ارادہ رکھتا ہوں، گزارش ہے کہ تمام دوست بھی اس حوالے سے غور کریں اور ایک منظم، شرعی اور سائنسی بنیاد پر فیصلہ کریں۔

ایمل ولی نے کہا کہ اللہ ہمیں دین پر استقامت عطا فرمائے اور رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق دے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع

پشاور: پاکستان میں ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا، اسپارکو کے مطابق پاکستان میں آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں جبکہ سعودیہ میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا امکان ہے، سعودی سپریم کورٹ نے آج شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی امید ظاہر کردی۔
رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں شروع ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
چاند نظر آنے کی صورت میں زکوۃ کا نصاب کے مطابق سیونگ اکاؤنٹس میں سے ایک لاکھ 79 ہزار679 روپے پر زکوۃ منہا کی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹس کٹوتی سے مستثنیٰ ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
  • مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع، کیا ملک میں رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے؟
  • مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع، کیا ملک میں رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے؟
  • رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع
  • رمضان المبارک کا چاند؛ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےاجلاس میں کچھ دیر باقی
  • رمضان کاچاند: مرکزی رویت ہلال کمیٹی اجلاس آج ہوگا
  • رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
  •  رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو طلب
  • رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب