Daily Pakistan:
2025-02-28@23:16:26 GMT

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

  اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )یکم مارچ سے آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق  رات 12 بجے سے ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 31 پیسے اور پیٹرول پر 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ہائی سپیڈ ڈیز کمی کے بعد قیمت 258 روپے 64 پیسے اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے ہوئی ہے۔

 مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 53 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 168 روپے 12 پیسے ہوگئی۔

بانی پی ٹی آئی کے امریکی جریدے میں شائع ہونیوالے مضمون پر احسن اقبال کا رد عمل آ گیا

نئی قیمت کے مطابق لائٹ ڈیزل 2 روپے 47 پیسے سستا ہوا ہے، جس کے بعد فی لیٹر قیمت 153 روپے 34 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

یکم مارچ سے پٹرول 4 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں شرمناک کارکردگی: بڑے فیصلے متوقع،ریکارڈ رکھنے والے سینئر کرکٹرز کا مستقبل خطرے میں

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان
  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان
  • حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
  • رمضان المبارک سے پہلے گیس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • عوام جائیں تو جائیں کہاں؟پٹرول فی لٹر کتنا مہنگا ہونیوالا ہے ؟ اہم خبر
  • رمضان سے پہلے عوام پر پیٹرول بم حملے کا خدشہ، اضافہ کتنا متوقع؟
  • یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان
  • یکم مارچ سے پٹرول 4 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان