بالی ووڈ کی ہنگامہ خیز زندگی میں مداح اپنے پسندیدہ فنکاروں کے ایک ایک لمحے پر باریک نگاہیں جمائے رکھتے ہیں اور ایسا ہی کچھ کپور خاندان کی ایک تقریب میں ہوا۔ 

شادی کی اس تقریب میں ہلہ گلہ جاری تھا۔ رنبیر عالیہ، کرینہ سیف اور کپور خاندان کے دیگر افراد موج مستیوں میں مصروف تھے۔

اس دوران ایک فوٹو سیشن میں رشی کپور کی بیوہ نیتو کپور اپنی بیٹی اور نواسی کو دیکھ کر ساتھ تسویر بنوانے پہنچیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نواسی سمارا نے اپنی نانی کو اپنے قریب سے روک دیا۔

ان ویڈیوز اور تصاویر کا وائرل ہونا تھا کہ مداحوں نے سمارا کپور کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور اس حرکت پر اپنی نانی سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کردیا۔

تاہم ایک انٹرویو میں سمارا کی والدہ ردھیما نے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ خود سمارا بھی حیران ہے کہ میں نے کب نانی کو دھکا دیا۔

ردھیما نے مزید بتایا کہ جب امی ( نیتو کپور) اسٹیج پر آئیں تو سمار کو فوٹو گرافرز نے سنگل پوز دینے کا کہا ہوا تھا۔

ردھیما نے مزید بتایا کہ اس لیے جب امی آئیں اور سمارا کو اپنے قریب رنا چاہا تو اس نے کچھ توقف کیا اور پھر ہم نے گروپ فوٹو بنوایا۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: کام کے دوران کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق

کراچی کے کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن روٹ ڈی گیارہ بس اسٹاپ کے قریب گھر میں ایک شخص کو کرنٹ لگ گیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ نوید کے نام سے کی گئی جو کہ محنت کش تھا جبکہ واقعہ گھر کے اندر کام کے دورن بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان حقیقت کے قریب ہے، گرپتونت سنگھ پنوں
  • مہنگائی میں کمی کے حکومتی دعوے اور حقیقت
  • ججز تبادلہ و سینیارٹی کیس، سوال جواب کا سیشن رکھنے کا فیصلہ
  • اداکارہ نازش جہانگیر کیس کی تفتیش میں پیش رفت : پولیس چھاپے کے دوران ملزم فرار، ویڈیو سامنے آگئی
  • بیرسٹر سیف کی طرف سے بھارت میں پاکستانی میڈیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی کی مذمت
  • کراچی: کام کے دوران کرنٹ لگنے سے محنت کش جاں بحق
  • قوم پرستی کی حقیقت
  • چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے  خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر
  • کیا واقعی پاکستان آرمی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے استعفے دینا شروع کردیئے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی
  • مودی سرکار کا "پانی پر بیانیہ " بھی "شرم سے پانی پانی " ہو گیا، دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑنے کی حقیقت سامنے آ گئی