گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھنے والے کیارا اور سدھارتھ نے اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی سے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے اسٹارز اب ماں اور باپ بننے والے ہیں۔ جس کا اعلان انھوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔

کیارا اور سدھارتھ نے بچے کے جوتوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ جلد آ رہا ہے۔

اس پوسٹ پر جوڑے کو چاہنے والے مداحوں کی جانب سے مبارک بادوں، نیک تمناؤں اور دعاؤں کا تانتا بندھ گیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by KIARA (@kiaraaliaadvani)

یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی گزشتہ برس  7 فروری کو ہوئی تھی اور اس ماہ ہی جوڑے نے شادی کی پہلی سالگرہ منائی ہے۔

مقامی ثقافت، روایت اور رسموں سے سجی کیارا اور سدھارتھ کی شادی بالی ووڈ کی چند یادگار شادیوں میں سے ایک تھی۔  

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

شہید مولانا حامد الحق حقانی کی زندگی پر ایک نظر

پشاور:

اکوڑہ خٹک خودکش دھماکے میں شہید نائب مہتمم دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق حقانی، مولانا سمیع الحق شہید کے بڑے صاحبزادے تھے۔

وہ 26 مئی 1968ء کو اکوڑہ خٹک میں پیداہوئے اور انہوں نے دینی تعلیم دارالعلوم حقانیہ ہی سے حاصل کی۔

مولانا حامد الحق حقانی ایم ایم اے کے ٹکٹ پر 2002ء سے 2007ء تک قومی اسمبلی کے رکن بھی رہے۔

مولانا سمیع الحق کی 2018ء میں شہادت کے بعد وہ جمعیت علما اسلام (س) کے سربراہ اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے نائب مہتمم منتخب ہوئے، ان کے چچا مولانا انوار الحق دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم ہیں۔

مولانا حامد الحق حقانی کے دادا مولانا عبدالحق حقانی قومی اسمبلی کے رکن رہے اور وہ عملی سیاست میں سرگرم تھے جبکہ ان کے والد مولانا سمیع الحق ایوان بالا کے رکن رہے اور نئے مذہبی اتحادوں کے قیام کے حوالے سے انھیں ملکہ حاصل تھا.

دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے قیام میں بھی ان کا بڑا کردار تھا جنہوں نے اس سے قبل 2001ء میں امریکا کے افغانستان پر حملے کے بعد کے حالات میں دفاع افغانستان کونسل قائم کی تھی جس کے بعد کی شکل ایم ایم اے کی صورت میں دینی جماعتوں کے انتخابی کے طور پر سامنے آئی۔

مولانا حامد الحق حقانی نوشہرہ ہی سے 2002ء میں ایم این اے منتخب ہوئے اور 2007ء تک انہوں نے اس نشست سے اپنے حلقہ کی عوام کی نمائندگی کی۔

متعلقہ مضامین

  • رمضان المبارک کی آمد، حکومت کا عوام کو پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کمی کا تحفہ دینے پر غور
  • گزشتہ جولائی سے فروری تک ساڑھے7 ارب کی بجلی چرانے والے 23119 افراد گرفتار، دستاویز، پاور ڈویژن
  • شہید مولانا حامد الحق حقانی کی زندگی پر ایک نظر
  • خود کش حملے میں شہید ہونے والے مولانا حامد الحق حقانی کی زندگی پر ایک نظر
  • ’جانے کا وقت آ گیا ‘، امیتابھ بچن کی ٹوئٹ نے مداحوں کو پریشان کردیا
  • ترقی، ایک سوال
  • کینسر میں مبتلا بالی ووڈ اداکارہ حنا خان کا مداحوں کیلیے خصوصی بیان
  • ندا اور یاسر نواز نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • آج کا دن کیسا رہے گا؟