WE News:
2025-02-28@21:16:05 GMT

کیا دنیا کی معروف ویڈیو کالنگ سروس کا دور لد گیا؟

اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT

کیا دنیا کی معروف ویڈیو کالنگ سروس کا دور لد گیا؟

آج جب کہ دنیا بھر میں درجنوں ویڈیو کالنگ ایپس موجود ہیں، دنیا کی پہلی عوامی ویڈیو  کالنگ سروس ’اسکائپ‘ کے بند ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:’مائیکرو سافٹ ہمارے بارے میں کیا جانتا ہے‘، روسی ہیکرز نے مائیکرو سافٹ کے ہوش اڑا دیے

22 سال تک لوگوں کو ویڈیو کالنگ سروس فراہم کرنے والی مائیکروسافٹ کی مشہور زمانہ ’اسکائپ‘ کی سروسز ممکنہ طور رواں برس مئی تک بند ہوسکتی ہیں۔

ویڈیو کالنگ سروس فراہم کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنی نے صارفین کے لیے اسکائپ ونڈوز پریویو پیغام جاری کیا ہے، جس کے مطابق اسکائپ ویڈیو کالنگ سروس رواں برس ماہ مئی کے بعد دستیاب نہیں ہوگی۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو سروس کی عدم دستیابی کے اس پیغام میں تاریخ کا ذکر نہیں ہے، جس کی بنیاد پر امکان ہے کہ یہ سروس رواں برس مئی کے دوران یا اس ماہ کے اختتام کے ساتھ ہی ختم کر دی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ صارفین اپنی مرضی کے اے آئی کریکٹر تخلیق کرسکیں گے

2003 میں شروع کی جانے والی اسکائپ کی ملکیت 2011 میں مائیکرو سافٹ کو منتقل ہوگئی تھی۔

کورونا کی وبا کے دوران اسکائپ کی کم ہوتی مقبولیت کو سہارا ملا، تاہم یہ مقبولیت عارضی ثابت ہوئی، نتیجتاً مائیکرو سافٹ نے اس سروس کے اختتام کا پیغام جاری کر دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسکائپ مائیکرو سافٹ ویڈیو کالنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسکائپ مائیکرو سافٹ ویڈیو کالنگ ویڈیو کالنگ سروس مائیکرو سافٹ

پڑھیں:

مجھ سمیت 12 سو افراد پر جھوٹے ایف آئی آرز درج ہیں، سردار اختر مینگل

مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم پر درج ایف آئی آر میں خواتین اور بچوں سمیت ان افراد کے نام بھی شامل ہیں جو اس دنیا میں نہیں رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا کہنا ہے کہ ہم پر جھوٹی ایف آئی آرز درج کئے گئے ہیں۔ ہم از خود گرفتاری دینے گئے، تاہم نہ ہی گرفتار کیا جا رہا ہے اور نہ ہی جھوٹی ایف آئی آر واپس لی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے خضدار کی تحصیل وڈھ میں مقامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت 12 سو افراد پر 9 ایف آئی آرز درج ہیں۔ ان میں خواتین اور بچوں سمیت ان افراد کے نام بھی شامل ہیں جو اس دنیا میں نہیں رہیں۔ میں اپنے لوگوں کے ہمراہ وڈھ تھانے گرفتاری دینے پہنچا۔ نہ ہمیں گرفتار کر رہے ہیں اور نہ ایف آئی آر واپس لے رہے ہیں۔ سردار اختر مینگل نے بتایا کہ ان پر درج ایف آئی آرز میں روڈ بلاک کرنے، لوگوں کو اغواء کرنے سمیت پولیس والوں سے اسلحہ چھننے، انہیں زدوکوب کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج کرکے ہمیں ڈرانے دھمکانے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ہم تھانے میں از خود گرفتاری دینے بھی گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری دنیا کو واضح طور پر دکھ رہی ہے کہ کل کا بلوچستان کچھ اور تھا اور آج کا بلوچستان کچھ اور ہے۔ اس کی ذمہ دار وفاقی حکومت اور بلوچستان کی صوبائی حکومت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مجھ سمیت 12 سو افراد پر جھوٹے ایف آئی آرز درج ہیں، سردار اختر مینگل
  • لاہور ہائیکورٹ: اسکولز کی چھٹی کے دوران سروس روڈ ون وے کرنے کا حکم
  • دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار جہاز کو اڑانے والی ترکی کی پہلی خاتون
  • عبدالستار ایدھی کا آج 97 واں یوم پیدائش
  • فائیو جی سروس کے منتظر پاکستانیوں کیلیے بری خبر
  • پی ٹی آئی کےاحتجاج میں مظاہرین سے سلوک پرمستعفی آفیسر کااستعفی منظور
  • 2050 تک دنیا بھر میں چھاتی کے کینسر سے ہونے والی اموات 68 فیصد ہوجائے گی ، ڈبلیو ایچ او انتباہ
  • آزاد کشمیر میں ساتواں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم
  • استقبالِ رمضان، اے آئی سافٹ وئیر جو پاکستانی خواتین کو کھانا بنانے کی بے شمار تراکیب بتاتے ہیں