اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ آذربائیجان سے رابطہ، وزیر اعظم کے حالیہ دورے پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفون رابطہ کیا، اسحاق ڈار نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران گرم جوش مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔دوسری جانب نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس دورے کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری پر فیصلوں پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسحاق ڈار

پڑھیں:

اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان سے رابطہ

— فائل فوٹو 

وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جہاں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

اسحاق ڈار کا پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا اعلان

نائب وزیراعظم نے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور بھارت کی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کی مذمت کی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کو بھارتی بےبنیاد الزامات سے آگاہ کیا۔

اُنہوں نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی شیخ عبداللّٰه بن زید النہیان کو آگاہ کیا۔

اماراتی وزیرِخارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان نے تنازعات کے پُرامن حل اور خطے میں استحکام قائم کرنے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار سے نٹالی بیکر کی ملاقات، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کا عمانی وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا
  • اسحاق ڈار کا ہسپانوی وزیر خارجہ سے رابطہ، حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کی ملاقات، علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر گفتگو، موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاک بھارت کشیدگی: اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب سے رابطہ، خطے بارے تبادلہ خیال
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور وزیر اعظم کاجنوبی ایشیا ءکی حالیہ صورتحال پر ٹیلیفونک رابطہ
  • اسحاق ڈار کا اماراتی ہم منصب شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان سے رابطہ
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات،حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال