وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان کے اوقات کار جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, February 2025 GMT
وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں رمضان المبارک کے اوقات کار سامنے آگئے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ٹیفکیشن جاری کردیا۔
اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 3 بجے تک ہوں گے، جبکہ ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے اوقات کار
پڑھیں:
سندھ حکومت نے زکوٰۃ فنڈ سے 37 اسپتالوں کی مالی امداد کردی
— فائل فوٹوسندھ حکومت نے زکوٰۃ فنڈ سے 37 اسپتالوں کی مالی امداد کردی۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ زکوٰۃ سندھ نے 20 کروڑ روپے جاری کردیے، رقم مستحق مریضوں کے مفت علاج اور ادویات کے لیے مختص ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری اور فلاحی اسپتالوں کو زکوٰۃ فنڈ سے مالی مدد دی جائے گی، 2024ء اور 2025ء کے بجٹ سے 20 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق فنڈز اسپتالوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کردیے گئے، سول اسپتال کو 1 کروڑ 25 لاکھ جبکہ جناح اسپتال کو 1 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
لیاری جنرل اسپتال کو 27 لاکھ 50 ہزار روپے ملے ہیں جبکہ سوبھراج میٹرنٹی اسپتال کو 12 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کریک جنرل اسپتال کورنگی کو 25 لاکھ اور ڈسٹرکٹ کونسل اسپتال جام کنڈو کراچی کو 10 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔